
سیالکوٹ میں پیش آیا دل دہلا دینے والا واقعہ،پیٹرول پمپ کے باہر شوہر کا انتظار کرنا خاتون کا جرم بن گیا، درندہ صفت انسانوں نے خاتون کو اغوا کیا اور مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا، واقعہ تھانا صدر کے علاقے میں پیش آیا۔
تھانہ صدر کے علاقے میں خاتون کا شوہر پیٹرول ڈلوانے پمپ پر گیا تو خاتون شوہر کے انتظار میں تنہا کھڑی رہی، جس پر پانچ نامعلوم افراد نے موقع کا فائدہ اٹھایا اور خاتون کو گاڑی میں زبردستی بٹھا کر لے گئے، اور خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے نے آر پی او گوجرانولہ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی، وزیراعلیٰ نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا،
اس سے قبل لاہور موٹر وے پر خاتون سے ڈاکووں کی زیادتی نے دل دہلا دیئے تھے، جہاں خاتون کی گاڑی کا پیٹرول ختم ہوا تو ڈاکوؤں نے ماں سے اس کے بچوں کے سامنے زیادتی کی تھی۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/6vW8Zpy/rppp.jpg
Last edited: