
ملک میں جاری سیاسی عدم استحکام کے نتیجے میں معاشی بحران شدت اختیار کرنا شرو ع ہوگیا ہے، ایک طرف اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی ریکارڈ کی گئی جبکہ انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی قدر میں واضح کمی دیکھی گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ روز کے مقابلے میں آج کاروبار کے دوران پاکستانی روپے کی ق ر میں 1اعشاریہ 09 فیصد کمی واقع ہوئی ۔
https://twitter.com/x/status/1512017825476624384
اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک دن میں امریکی ڈالر 2 روپے 5 پیسے مہنگا ہوگیا ہے جس کے بعد گزشتہ روز 186روپے13 پیسے میں فروخت ہونےو الا امریکی ڈالر 188 روپے18 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
منفی کاروباری رجحان کی ایسی ہی صورتحال اسٹاک مارکیٹ میں دیکھنے کو ملی جہاں آج کاروبار کے دوران300 سے زائد پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی ہے۔

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا آغاز ہوا تو ہنڈرڈ انڈیکس 44ہزار111اعشاریہ10 پوائنٹس پر تھا جس میں کاروبار کے آغاز سے ہی مندی کا رجحان دیکھنے کو ملا، اور پورے دن کے کاروبار کے دوران انڈیکس324اعشاریہ 27 پوائنٹس کی کمی کے بعد 43ہزار786اعشاریہ 83 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/1psxdollar.jpg