
ملک میں جاری بدترین سیاسی بحران کے باعث معاشی صورتحال بھی ابتر ہونا شروع ہوگئی ہے، انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گیا ہے۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق آج انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی قدر میں صفر اعشاریہ 62 فیصد کمی دیکھی گئی۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ روز امریکی ڈالر انٹر بینک مارکیٹ میں 184روپے9 پیسے میں فروخت ہوا ، تاہم ایک ڈالر مزید 1روپیہ14 پیسے مہنگا ہونے کے بعد تاریخ میں پہلی بار 185 روپے سے تجاوز کرتے ہوئے185روپے23 پیسے میں فروخت ہوا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1511281620279513093
دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں آج محتاط کاروباری رجحان دیکھا گیا اور پورے دن میں ہنڈرڈ انڈیکس میں صرف 0اعشاریہ 06 فیصد کی بہتری ریکارڈ کی گئی۔
اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا آغاز43ہزار 902پوائنٹس سے ہوا اور پورے دن میں کاروبار کے دوران صرف 26اعشاریہ 03 پوائنٹس کے اضافے کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس43ہزار928 اعشاریہ 08 پوائنٹس پر بند ہوا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک میں سیاسی حکومت کے خاتمے،آئی ایم ایف کی جانب سے اقتصادی جائزہ پر مذاکرات کو نئی حکومت کے قیام تک ملتوی کرنے اور سیاسی بے یقینی کی کیفیت کے باعث معاشی صورتحال خراب ہوتی جارہی ہے، ماہرین نے ملک میں زرمبادلہ کا بحران بھی مزید شدت اختیار کرنےکاخدشہ ظاہر کردیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/psx11311.jpg