
سکھ یاتریوں کو لوٹنے والے گروہ نے زیر حراست تفتیش کے دوران ہوشربا انکشافات کردیئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آرگنائزڈ کرائم یونٹ ساؤتھ کے ایس پی آفتاب احمد پھلروان نے ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سکھ یاتریو سے لوٹ مار کرنے والے گروہ سے ہونے والی تفتیش کی تفصیلات بتاتے ہوئے انکشاف کیا کہ گروہ غیر ملکی ایجنسیوں کیلئے کام کرتا ہے۔
ایس ایس پی آفتاب احمد پھلروان نے بتایا کہ اس گروہ کے گرفتار سرغنہ شاہ رخ، ریحانہ شاہ رخ، اور محمد عرفان کو گرفتار کیا گیا، دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ غیر ملکیشہری ہیں اور مختلف ممالک کی خفیہ ایجنسیوں کیلئے کام کرتے ہیں، پاکستان میں آئے سکھ یاتریوں سے واردات کرنے اور لوٹ مار کے بعد فرار ہونے کیلئے ایک ملک کی خفیہ ایجنسی کی طرف سے ٹاسک ملا تھا۔
https://twitter.com/x/status/1731759602776301756
پولیس افسر نے بتایا کہ ملزمان کو یہ بھی ہدایات دی جاتی تھیں کہ پاکستان میں سکھ یاتریوں کو لوٹنے کے فورا بعد اس واردات کی اطلاع مذکورہ خفیہ ایجنسی کو دی جائے تاکہ وہ ایجنسی اس واردا ت کا بنیاد بنا کر پاکستان کو دنیا بھر میں بدنام کیا جاسکے۔
ملزمان کے طریقہ واردات کی تفصیلات بتاتے ہوئے ایس ایس پی آفتاب احمد کا کہنا تھا کہ گروہ مختلف فورسز کی یونیفارم پر کر پاکستان آنے والے غیر ملکی شہریوں کو تلاشی کے بہانے لوٹ مار کا نشانہ بناتے اور فرار ہوجاتے۔
https://twitter.com/x/status/1732010182908277211
انہوں نے مزید کہا کہ غیر ملکی خفیہ ایجنسی کے اس مکروہ منصوبے کو لاہور کے آرگنائزڈ کرائم یونٹ نے جدید ٹیکنالوجی، سی سی ٹی فوٹیج، پبلک ریلیشن اور تجربہ کارافسران کے ساتھ ساتھ آئی ٹی ایکسپرٹس کی مدد سے گرفتار کیا، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/10sikhyattruksjjs.png