
سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کے حولے سے اعدادوشمار جاری کردیئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں زیر التواء مقدمات کے حوالے سے اعدادوشمار جاری کردیئے ہیں جن کے مطابق عدالت عظمیٰ میں مقدمات کی تعداد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق 30 جون تک سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 58ہزار 479 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ ہائی کورٹس کے فیصلوں کے خلاف31ہزار 944 اپیلیں قابل سماعت ہونے یا قابل سماعت نا ہونے کے فیصلے کی بھی منتظر ہیں۔
اسی طرح ہائی کورٹس کے احکامات کے خلاف 10ہزار سے زائد فوجداری اپیلیں قابل سماعت ہونے یا نا ہونے کے فیصلے کی منتظر ہیں، 16 جون سے 30 درمیان 3ہزار 324 جیل پٹیشنز دائر ہوئیں جن میں سےایک بھی نمٹائی نہیں جاسکی جبکہ اس عرصے میں دائر 473 مقدمات میں سے صرف 201 پر فیصلہ سنایا گیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1809596440580354531
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/14jjsckjskjspdjdj.png