
سپریم کورٹ آف پاکستان میں وزیراعظم شہباز شریف کی نااہلی کیلئےدرخواست دائر کردی گئی ہے، درخواست میں آئین کے آرٹیکل 62 کے تحت نااہلی کی استدعا کی گئی ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی نااہلی کی درخواست پاکستان تحریک انصاف کی رہنما عندلیب عباس کی جانب سےدائر کی گئی۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے اختیارات کا ناجائزاستعمال کیا اور بیرون ملک دوروں کے دوران بطور وزیراعظم پاکستان اشتہاری اور سزایافتہ ملزمان سے ملاقاتیں کیں۔
درخواست گزار نےمزید کہا ہے کہ وزیراعظم نےاپنے دوروں کے دوران نواز شریف، اسحاق ڈار، سلیمان شہباز او ر حسن نواز سے ملاقاتیں کیں، یہ تمام لوگ یا تو عدالتوں سےسزایافتہ ہیں یا یہ مختلف کیسز میں اشتہاری ہیں، ایسے افراد سے ملاقاتیں کرکےوزیراعظم نے آئین کی خلاف ورزی کی ہے،
لہذا وزیراعظم شہباز شریف کو آئین کے آرٹیکل 62ون ایف کےتحت نااہل کیا جائے۔عندلیب عباس نے اپنی درخواست میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو ملنے والی عدالتی سزا سے متعلق بھی حوالہ دیا اور کہا کہ انہیں عدالت نے دس سال قید اور 80لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا رکھی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/shehbaz-sf-sup-ds.jpg