سٹیفن ہاکنگ کی موت، حکومت یومِ سوگ کا اعلان کرے

Urdu speaking

Minister (2k+ posts)
مولوی تم صحیح کہہ رہے ہو، سٹیفن ہاکنگ کو کچھ نہیں پتا، وہ تو کافر تھا، تم جاکر مولوی خادم رضوی سے تعلیم حاصل کرو، وہ تمہیں سائنس بھی پڑھائے گا اور گالیاں بھی سکھائے گا، اور ویسے بھی تم جیسوں کے ذہنی لیول کو مدنظر رکھتے ہوئے وہی تمہارے قابل ہے۔۔
Haam karachiities naa kissi molvi ki paidwar hain naa hamaray yahan koee molvie paida hota haay ham sir syed Ahmed khan ki nasal hain ...Molvie khadim tumhara masla hy tumharay ghar ki gaoin ki nasal hy
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
سٹیفن ہاکنگ بلاشبہ گزشتہ صدی کے ذہین ترین افراد میں سے ایک تھا، اگر آئن سٹائن سے بڑھ کر نہیں تو کم از کم اس درجے کا قابل سائنسدان تھا اور اس نے بلاشبہ بہت خدمات انجام دی ہیں، لیکن کس قدر افسوس کی بات ہے کہ یہاں لوگوں کو صرف اتنا ہی پتہ چل سکا کہ وہ لبرل تھا یا ایتھیسٹ. وہ چاہے شیطان کا پجاری ہو، اس سے کسی کو کیا غرض ہونی چاہیے ؟؟؟ آپ تعصب کے بغیر اس کا کام دیکھیں.

ہمارے ملک میں لوگوں کو اس کے بارے میں تب پتہ چلے گا جب ان کی آنے والی نسلیں سکولوں میں فزکس کی کتاب میں اس کے نظریات پڑھیں گے.
ترقی پسند موجود نسل کو پڑھانے کی بجائے چھٹی کا مطالبہ کر رہے ہیں
 
Foreigner

Senator (1k+ posts)
ترقی پسند موجود نسل کو پڑھانے کی بجائے چھٹی کا مطالبہ کر رہے ہیں[/right]

.تھریڈ والے بھائی تھوڑا جذباتی ہو رہے ہیں، اس کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں
لیکن اگر پاکستان کی بات کریں تو یہاں حکومت اگر سکولوں کالجوں کی سیکورٹی بہتر بنانے کی بجائے دہشت گردی کے خوف کی وجہ سے دو ہفتوں کے لئے بند کر سکتی ہے اور لوگ اس پر سوال نہیں کرتے تو میرا نہیں خیال کہ ایسی ایک آدھ چھٹی سے اس حکومت یا قوم کو کوئی فرق پڑے گا.

یہ ہمیشہ ہی بادشاہ جذبات ہی بنے رہتے ہیں
یوں تو پھر سال بھر میں کوئی چھٹی نا ہو یا سارا سال چھٹی رہے تب بھی حکومت یا قوم کوئی فرق نہیں پڑتا
 
Foreigner

Senator (1k+ posts)

یہ ہمیشہ ہی بادشاہ جذبات ہی بنے رہتے ہیں
یوں تو پھر سال بھر میں کوئی چھٹی نا ہو یا سارا سال چھٹی رہے تب بھی حکومت یا قوم کوئی فرق نہیں پڑتا

ہاں جی اسی لئے ہی ہم اس پستی پر ہیں، ورنہ پاکستان دنیا کے ان چند ملکوں میں ہو گا جہاں لوگ اوسطاً سب سے زیادہ گھنٹے ملازمت کرتے ہیں اور پڑھتے ہیں.
دنیا کے جتنے زیادہ ترقی یافتہ ممالک ہیں وہاں لوگ اتنا ہی کم کام کرتے ہیں، سکینڈینیوین ممالک جہاں دنیا میں سب سے اونچا معیار زندگی ہے وہاں لوگ ہفتے میں پانچ دن کام کرتے ہیں اور کام کرنے کا دورانیہ تقریباً سات گھنٹے ہے اور مستقبل میں اسے کم کرنے کا امکان ہے اور سال میں ایک مہینے کی چھٹیاں ہوتی ہیں.

پاکستان میں لوگ بہت زیادہ کام کرتے ہیں، لیکن اس سے اتنا فرق نہیں پڑتا. زیادہ اہم بات یہ ہے کہ آپ وقت کو کس طرح سے استعمال کر رہے ہیں.

Admiral

Chief Minister (5k+ posts)

.جناب کس کو کس سے ملا رہے ہیں ؟؟ اس غریب نے کیا کر دیا ہے
.تھریڈ ولے بھائی نے تو ایسے ہی جذباتی ہو کر چھٹی کا مطالبہ کر دیا، لیکن اس وجہ سے اس بیچارے کو تو رگڑا نہ لگائیں

یہاں یورپ میں کام کرنے والے چھٹی کو ترس جاتے ہیں
اور وہاں پاکستان میں عیاشیاں چیک کریں، کسی کو کچھ ہو گیا، ساتھ ہی سرکاری چھٹی

گورے کام میں اتنا مگن ہیں کہ کسی کو پتہ بھی نہیں کہ ہاکنگ کامیڈین تھا یا سائنسدان
یہاں فورم پر اس کا چالیسواں بھی کروانے کی تیاریاں چل رہی ہیں
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم

یہاں یورپ میں کام کرنے والے چھٹی کو ترس جاتے ہیں
اور وہاں پاکستان میں عیاشیاں چیک کریں، کسی کو کچھ ہو گیا، ساتھ ہی سرکاری چھٹی

گورے کام میں اتنا مگن ہیں کہ کسی کو پتہ بھی نہیں کہ ہاکنگ کامیڈین تھا یا سائنسدان
یہاں فورم پر اس کا چالیسواں بھی کروانے کی تیاریاں چل رہی ہیں
!یوکے والے کریں نا کریں ہم چھٹی کریں گے. سٹیفن ہاکنگ کو خراج تحسین دینے کے لئے ہم اس سے زیادہ کر بھی کیا سکتے ہیں
;)
 
Khair Andesh

Chief Minister (5k+ posts)
!یوکے والے کریں نا کریں ہم چھٹی کریں گے. سٹیفن ہاکنگ کو خراج تحسین دینے کے لئے ہم اس سے زیادہ کر بھی کیا سکتے ہیں ;)
لبرل ہونے کا ایک نقصان یہ بھی ہے کہ پیچھے بچ جانے والے ذیادہ سے ذیادہ موم بتی ہی جلا سکتے ہیں۔ اب موم بتی جلانے سے مرنے والے کو کتنا ثواب پہنچتا ہے، یہ سب کو معلوم ہے۔ ویسے یہ لوگ سال میں جتنی موم بتی جلا کر ضائع کرتے ہیں، اگر اس کی بجائے کسی غریب کی شادی کر دیں یا کسی یتیم کی تعلیم کا خرچ اٹھا لیں، تو ذیادہ اچھا ہو گا۔
 
Khair Andesh

Chief Minister (5k+ posts)
ایک شخص کلمہ اور ایمان کے بغیر اس رب کے پاس چلا گیا، جس کو وہ مانتا بھی نہیں تھا، اور لوگوں کو چھٹی منانے کی پڑی ہے۔
 
Back
Top