حکومتِ پاکستان سٹیفن ہاکنگ کی موت پر یومِ سوگ کا اعلان کرے
سٹیفن ہاکنگ کا شمار ان لوگوں میں ہوتا ہے جو ایک طرح سے لافانی ہوتے ہیں، ان کے بارے میں ہم سوچ بھی نہیں سکتے کہ یہ بھی کبھی مرسکتے ہیں، مگر آخر ایک دن سب کو جانا ہی ہوتا ہے اور سٹیفن ہاکنگ بھی چلے گئے۔ یہ کسی ایک قوم یا ملک کا نقصان نہیں بلکہ پوری انسانیت، پوری بنی نوع انسان کا نقصان ہے۔ سٹیفن ہاکنگ کو ہم ہمیشہ یاد رکھیں گے۔
افسوس اور دکھ کے اس موقع پر میری حکومتِ پاکستان سے درخواست ہے کہ سٹیفن ہاکنگ کی موت پر سرکاری طور پر یومِ سوگ کا اعلان کرے۔ صرف اس لئے نہیں کہ ہم سٹیفن ہاکنگ کی موت پر دکھ کا اظہار کریں، بلکہ اس لئے بھی کہ ہماری قوم کا بڑا طبقہ سٹیفن ہاکنگ کو نہیں جانتا، اس یومِ سوگ کی بدولت انہیں سٹیفن ہاکنگ کو جاننے کا موقع ملے گا، ان کے دل میں سائنس کی محبت، سائنس کی عزت اجاگر ہوگی۔ ایک سائنس دان بلا تفریق رنگ، نسل، مذہب تکریم اور عزت کا مستحق ہوتا ہے۔ سٹیفن ہاکنگ کسی ایک قوم کا نہیں، کسی ایک ملک کا نہیں۔ سٹیفن ہاکنگ ہم سب کا تھا اور ہم سب کا ہے۔