
سٹیزن پورٹل سے قیام پاکستان سے قبل کا زمینی تنازع حل
سٹیزن پورٹل نے دس دہائیوں پرانا یعنی قیام پاکستان سے قبل کا زمینی تنازع حل کر دیا، دادی کے دور سے چلتا کیس پوتے کے دور میں حل ہوا، سابق بیوروکریٹ احسن ملک نے سٹیزن پورٹل پر شکایت کی تھی جس پر وزیراعظم نے فوری نوٹس لیا۔
سابق فیڈرل ایڈیشنل سیکرٹری نے دادی کی زمین نہ ملنے پر پورٹل پر شکایت درج کروائی تھی، احسن ملک نے بتایا کہ دادی اور ان کی بہنوں کی زمین پر 100 سال سے چچا زاد بھائی قابض تھے۔
بار بار منت سماجت کے باوجود زمین ہمیں واپس نہیں دی جا رہی تھی، سیٹیزن پورٹل پر شکایت درج کروانے پر فوری ایکشن لیا گیا،محکمہ ریونیو خوشاب نے زمین کا انتقال کر کے زمین ہمارے نام منتقل کر دی،احسن ملک نے اپنے ویڈٰیو بیان میں وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ملک وزیراعطم عمران خان کے وژن کے مطابق آگے بڑھے۔
رواں سال اپریل میں وزیراعظم عمران خان نے ایک لاکھ 55ہزار شکایات کو دوبارہ کھولنے کا حکم دیا تھا، یہ شکایات جولائی تا دسمبر دو ہزار بیس میں دائر کی گئیں تھیں،وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عوام کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے، شکایات کے ازالے میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے۔
پاکستان سٹیزن پورٹل پر رجسٹرڈ شہریوں کی تعداد 30 لاکھ تک جا پہنچی، 15لاکھ شہریوں نے پاکستان سٹیزن پورٹل پراظہار خیال کیا اور لاکھوں شہریوں نے سٹیزن پورٹل کے ذریعے ریلیف ملنے کی تصدیق کی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/land-d.jpg