Bilal Raza
Prime Minister (20k+ posts)

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران زبردست تیزی دیکھی گئی، 100 انڈیکس 1312 پوائنٹس بڑھ گیا۔ حصص کی مالیت میں 190 ارب روپے سے زائد کا اضافہ دیکھا گیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بدترین مندی کے بعد رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران زبردست تیزی دیکھی گئی، تیزی کے باعث انڈیکس میں 1312 پوائنٹس کی بڑھوتری دیکھی گئی۔ پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 3.34 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ پورے ہفتے سٹاک مارکیٹ میں 2260 سے پوائنٹس گر گئے تھے جس کے باعث سرمایہ کاروں کے تقریباً 315 ارب روپے سے زائد ڈوب گئے تھے۔ بدترین مندی کی سب سے بڑی وجہ دنیا بھر میں پھیلنے والا کرونا وائرس تھا۔
آج کاروبار کا آغاز ہی مثبت انداز میں ہوا، پہلے ہی دو گھنٹوں کے دوران انڈیکس میں 500 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی، بڑھوتری کے باعث انڈیکس 38425.39 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا تھا۔
تیزی کا تسلسل یونہی آگے جا کر بڑھتا رہا اور دوپہر بارہ بجے 38793.99 پوائنٹس تک دیکھا گیا، ایک موقع پر انڈیکس میں 39362.29 پوائنٹس کی بلندترین سطح پر دیکھا گیا تھا۔
کاروبار کے اختتام پر حصص مارکیٹ کا 100 انڈیکس 1312.68 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 39296.30 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔
پورے کاروباری روز کے دوران تیزی کے باعث انڈیکس کی مزید 13 حدیں بحال ہو گئیں۔ بحال ہونے والی حدوں میں 38000، 38100، 38200، 38300، 38400، 38500، 38600، 38700، 38800، 38900، 39000، 39100، 39200 کی حدیں شامل ہیں۔
دوسری طرف پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مئی 2019ء کے بعد ایک دن میں مارکیٹ میں اتنا بڑا اضافہ ہوا ہے۔ آج زبردست تیزی کے باعث حصص کی مالیت میں 190 ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہوا۔

سٹاک مارکیٹ: 1312 پوائنٹس کی تیزی، سرمایہ کاروں کو 190 ارب سے زائد کا فائدہ

Last edited: