
کراچی: پاکستان سٹاک مارکیٹ سٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ دیکھنے میں آئی ہے جبکہ روپیہ بھی شدید دباؤ کا شکار رہا ۔
تفصیلات کے کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک ایکسچینج میں 956 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی جس کے بعد 100 انڈیکس 47 ہزار 429 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
آج سٹاک مارکیٹ میں 2 فیصد کمی دیکھنے کو ملی جس کی وجہ سے سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے۔

دوسری جانب امریکی کرنسی کی قیمت میں اضافہ اور روپے کی قدر گرنے کا سلسلہ جاری ہے، انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 43 پیسے کا اضافہ ہوا انٹر بینک میں ڈالر 287.91 روپے پر بند ہوا
گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 287.43 روپے پر بند ہوا تھا
https://twitter.com/x/status/1688869370356023296
اوپن مارکیٹ میں صورتحال کسی حد تک حوصلہ افزا رہی اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 25 پیسے کی کمی دیکھنے کوملی۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 294.75 روپے پر بند ہوا ،گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 295 روپے پر بند ہوا تھا
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/dolak1h121.jpg