
ملک میں ایک بار پھر معاشی سرگرمیاں گراوٹ کا شکار ہوچکی ہیں، ایک جانب اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کے باعث سرمایہ کاروں کو اروبوں کا نقصان اٹھانا پڑاہے تو دوسری جانب ڈالر کے مزید مہنگا ہونے سے روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران شدید مندی دیکھی گئی جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا نقصان پہنچا ہے، ٹریڈنگ کےد وران ہنڈرڈ انڈیکس میں 647اعشاریہ89 پوائنٹس کی کمی کے باعث انڈیکس کی کئی حدیں گر گئیں۔
کاروبار کے دوران ایک موقع پر انڈیکس 44ہزار544 پوائنٹس کی سطح تک گئی تو ایک دوسرے موقع پر انڈیکس43ہزار718 تک گر گئی۔

تاہم اتار چڑھاؤ کےبعد جب کاروبار کا اختتام ہوا تو ہنڈرڈ انڈیکس 647اعشاریہ89 پوائنٹس کی کمی کے بعد 43ہزار829اعشاریہ35 پوائنٹس کی سطح پر موجود تھا۔
دوسری جانب انٹر بینک میں کاروبار کے دوران ڈالر مزید صفراعشاریہ12 فیصد مہنگا ہوگیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1447507990014275586
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق آج انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 21 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد گزشتہ روز 170روپے53 پیسے میں فروخت ہونے والا ڈالر170روپے74 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/doll1211.jpg