
پاکستان سٹاک مارکیٹ بدترین مندی کا شکار۔۔ 100 انڈیکس 43 ہزار 234پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ۔
تفصیلات کے مطابق آج پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بدترین مندی دیکھنے میں آئی۔ آج پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 2134 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ 100 انڈیکس 43,234 کی سطح پر بند ہوا۔
آج کاروباری دن کے دوران اسٹاک مارکیٹ دو نفسیاتی حدیں کھوبیٹھی جبکہ کاروبارمیں مجموعی طور پر 4.71 فیصد تک گراوٹ دیکھنے میں آئی جس سے کاروباری افراد کو اربوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔

معاشی ماہرین اسکی مختلف وجوہات بیان کررہے ہیں، کچھ کے خیال میں امی کرون وائرس کا خوف سٹاک مارکیٹ میں مندی کا سبب بنا ہے جبکہ اکثرماہرین کا کہنا ہے کہ مہنگائی میں غیر معمولی اضافہ ، روپے کی بے قدری اور شرح سود میں اضافے کے خدشات سے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو دھچکا لگا ہے ۔
دوسری جانب ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ بھی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
اسٹیٹ بنک کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ڈالر کی قیمت میں 95 پیسے کا اضافہ دیکھنے میں آیا اور جس کے بعد ڈالر کی قیمت 176 روپے 42 پیسے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1466347123125936132
واضح رہے کہ مالی سال کے آغاز سے اب تک روپیہ کی قدر 12 فیصد گرگئی جب کہ یکم جولائی سے اب تک ڈالر 18روپے 88 پیسے مہنگا ہوا جس کے نتیجے میں ملکی قرضوں کے بوجھ میں 2300 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/pasxk111h.jpg