سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی، او آئی سی کا شدید ردعمل

19oicshadedradaml.jpg


اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے گھناؤنا جرم قرار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی دعوت پر او آئی سی ہیڈکوارٹرز جدہ میں تنظیم کا ہنگامی اجلاس ہوا ، اجلاس میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے حوالے سے معاملات کا جائزہ لیا گیا، اس موقع پر اسلام کے خلاف مذموم کارروائیوں کےردعمل میں مناسب اقدامات کرنے پر بھی غور کیا گیا۔


اجلاس کےبعد جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی سے پوری امت مسلمہ کو تکلیف پہنچی ہے، یہ ایک گھناؤنا جرم ہے، بین المذاہب ہم آہنگی کا تقاضہ ہے کہ ایسے واقعات سے بچا جائے، ایسے واقعات لوگوں کے درمیان باہمی احترام اور ہم آہنگی کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

او آئی سی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ قرآن پاک، اسلامی اقدار، مقدسات، علامتوں پر حملوں اور ان کی توہین کی سخت مذمت کی جاتی ہے، اس وقت اسلاموفوبیا کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل تشکیل دینے کی ضرورت ہے، اقوام متحدہ کے قوانین کے مطابق تمام ریاستیں، جنس، زبان اور نسل مذہب اور انسانی حقوق کا احترام کرنے کی پابند ہیں، دنیا بھر کی حکومتیں ایسے واقعات کورونما ہونے سے روکیں۔
 

Aristo

Minister (2k+ posts)
بس لفظوں کے ساتھ کھیلتے رہنا کرنا کچھ نہ مر چکی ہے غیرت سب کی ایک چھوٹے سے ملک کو سبق نہیں سیکھا سکتے
 

Back
Top