
سوڈانی دارالحکومت خرطوم میں پیراملٹری (ریپڈ سپورٹ فورسز) کی بغاوت۔۔سوڈانی صدارتی محل اور آرمی چیف کی رہائشگاہ کا کنٹرول پیراملٹری فورس نے نے سنبھال لیا ہے: خبر رساں ادارہ
بین الاقوامی خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں پیراملٹری (ریپڈ سپورٹ فورسز) کی طرف سے بغاوت کی کوشش کی گئی ہے جس کے بعد سوڈان کے مختلف شہروں میں پیراملٹری (ریپڈ سپورٹ فورسز) اور فوج کے درمیان جھڑپیں شروع ہو گئی ہیں۔
خرطوم میں وزارت دفاع کے دفتر اور آرمی ہیڈکوارٹر کے قریب فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں، اس کے علاوہ سوڈانی صدارتی محل اور خرطوم ایئرپورٹ کے قریب سے دھواں اٹھتا دکھائی دیا۔
اطلاعات کے مطابق جھڑپوں کے بعد سوڈانی صدارتی محل اور آرمی چیف کی رہائشگاہ کا کنٹرول پیراملٹری فورس نے نے سنبھال لیا ہے۔ خرطوم میں جاری جھڑپوں کا سلسلہ سوڈانی سرکاری ٹیلی ویژن ہیڈکوارٹر کے قریب پہنچ گیا ، ٹی وی نشریات کے دوران بھی فائرنگ کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ سوڈان کے 2 شہروں بحری اور مروی سے بھی جھڑپوں کی خبریں آرہی ہیں۔
پیراملٹری (ریپڈ سپورٹ فورسز) کا موقف ہے کہ سوڈانی فوج کی طرف سے ان کے ایک کیمپ پر حملہ کیا گیا جس کے بعد ہم نے مروی شہر میں فوجی اڈے اور خرطوم ایئرپورٹ کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ سوڈانی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل نبیل عبداللہ کے مطابق پیراملٹری (ریپڈ سپورٹ فورسز) کی طرف سے ملٹری ہیڈکوارٹر پر قبضے کی کوشش کے دوران متعدد مقامات پر فوجی کیمپوں پر حملہ کیا اور باغی ریپڈ سپورٹ فورسز کی طرف سے جھوٹ پھیلایا جا رہا ہے۔
امریکی ، روسی اور برطانوی سفارتخانے کی طرف سے فریقین سے جھڑپیں روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ تینوں سفارتخانوں کے حکام کی طرف سے اپنے شہریوں کو محفوظ جگہوں پر منتقل ہونے کا حکم دیا گیا۔ یاد رہے کہ اکتوبر 2021ء سے سوورن کونسل کے ذریعے جنرلز اقتدار میں ہیں اور پیراملٹری (ریپڈ سپورٹ فورسز) کی کمان نائب صدر سوورن کونسل جنرل محمد حمدان دگالو ہیں اور سربراہ جنرل عبدالفتح البرہان ہیں۔ سوڈان کے متعدد شہروں میں فوج نے بکتربند گاڑیاں اور توپیں تعینات کر دی ہیں۔
دریں اثنا سوڈان میں جاری جھڑپوں کے پیش نظر پاکستانی سفارتخانے کی طرف سے اپنے شہریوں کی حفاظت کرنے کیلئے اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔
پاکستانی سفیر میر بہروز ریگی کا کہنا ہے کہ سوڈانی دارالحکومت خرطوم میں 1ہزار کے قریب پاکستان موجود ہیں، ان رابطے میں ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے بیان جاری کیا گیا ہے کہ ہمارا مشن اپنے شہریوں کی حفاظت یقینی بنانا ہے جس کیلئے ہمارا مشن وہاں پر رابطے میں ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/waqiahshaaishhdfs.jpg