سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر، اسٹاک ایکسچینج میں مندی

14psxdollar.jpg

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی جو 6 ڈالر کمی کے بعد 1936 ڈالر فی اونس کا ہو گیا ہے۔

ملک میں جاری سیاسی ومعاشی بحران مسلسل جاری ہے، گزشتہ روز ڈالر کی قدر میں غیرمعمولی اضافہ کے بعد قیمت 255 روپے 43 پیسے پر پہنچ گئی تھی جو آج 262 روپے پر پہنچ چکی ہے۔ ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے سے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔ آج کے دن میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 7000 روپے اضافہ دیکھنے میں آیا۔


علاوہ ازیں 10 گرام سونے کی قیمت میں 6 ہزار روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا جس سے قیمت 1 لاکھ 73 ہزار 610 روپے ہو گئی ہے اور دوسری طرف بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی جو 6 ڈالر کمی کے بعد 1936 ڈالر فی اونس کا ہو گیا ہے۔

دوسری طرف آج پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بھی مندی رہی، بازار میں 7 ارب روپے میں 19 کروڑ شیئرز کا کاروبار ریکارڈ کیا گیا جبکہ 100 انڈیکس میں 396 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور 40450 پوائنٹس پر بند ہوا اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 62 ارب روپے کمی دیکھنے میں آئی جس کے بعد کیپٹلائزیشن 6351 ارب روپے رہ گئی ہے۔


یاد رہے کہ گزشتہ روز ہی عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی ہدایت پر حکومت نے ڈالر کی کیپنگ ختم کی تھی جس کے بعد ڈالر کی قدر میں غیرمعمولی اضافہ ہوا تھا اور معروف برطانوی جریدے فنانشل ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ پاکستانی معیشت کو ڈوبنے کے خدشات لاحق ہیں جبکہ حکام بڑھتے بحران پر قابو پانے کیلئے آئی ایم ایف کا پروگرام بحال کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔