
سوشل ميڈيا کی دوستی نے دو گھر اجاڑ ديے، خاتون اور اس کی بہن کو طلاق ہوگئی جبکہ بیٹے نے نازیبا ویڈیو وائرل ہونے پر ماں کو گولی مار دی ۔
تفصیلات کے مطابق ثاقب نے فيس بک پر ڈسکہ کی خاتون سے دوستی کی جو اس قدر بڑھ گئی کہ دونوں کے درمیان نازیبا ویڈیوز اور تصاویر کا تبادلہ ہونے لگا، بعدازاں نوجوان نے خاتون کی نازیبا ویڈیوز کا فائدہ اٹھانا شروع کردیا اور خاتون کو بلیک میل کرنا شروع کردیا۔
جب ملزم ثاقب کی ڈیمانڈ حد سے بڑھ گئی اور خاتون نے مزيد رقم دينے سے انکار کیا تو ملزم نے ويڈيوز خاتون کے گھر والوں کو بھيج ديں ۔
ویڈیوز منظرعام پر آنے پر خاتون کو اس کے شوہر نے طلاق دے دی جبکہ بيٹے نے طلاق يافتہ ماں کو گولياں مار ديں۔ گولی خاتون کی ٹانگ میں لگی اور خاتون کچھ روز ایک نجی ہسپتال میں زیرعلاج رہی
گولی لگنے سے خاتون بچ تو گئی ليکن اسے دارالامان ميں پناہ لينا پڑی جبکہ ویڈیو دیکھنے کےبعد خاتون کی چھوٹی بہن کے سسرال والوں نے بھی اپنی بہو کو طلاق دے دی
دوسری جانب ايف آئی اے نے خاتون کو بليک میل کرنےوالے ملزم ثاقب کو گرفتار کر ليا اور اس کے قبضہ سے درجنوں نازیبا ویڈیو اور تصاویر برآمد کر لی۔
خیال رہے کہ ایف آئی اے مختلف پبلک سروس میسیجز کے ذریعے متعدد بار عوام کو سوشل میڈیا کے نقصانات سے خبردار کرتی رہی ہے اور احتیاط کی تلقین کرتی رہی ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق اپنی تصاویر، سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا پاسورڈ، فون نمبرز، شناختی کارڈ نمبرز اور دیگر ذاتی انفارمیشن کسی سے شئیر نہ کریں۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ کچھ جرائم پیشہ عناصر ان معلومات کو استعمال کرکے نہ صرف آپکو مالی نقصان پہنچاسکتے ہیں بلکہ نجی زندگی کو بھی اجیرن بناسکتے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/social-m112ii.jpg