
سوشل میڈیا پر ٹوئٹر کی باجیاں ٹاپ ٹرینڈ ہے اور یہ ٹرینڈ پی ٹی آئی سپورٹرز نے شروع کیا۔۔اس ٹرینڈ کے پیچھے کہانی بہت دلچسپ ہے۔
پی ٹی آئی سپورٹرز کے مطابق کچھ دن سے ٹوئٹر پر خواتین کے نام سے جعلی اکاؤنٹس گردش کررہے ہیں جن کی ڈی پی اور پروفائل پر کسی خوبصورت خاتون کی تصویر ہوتی ہے اور یہ مرد ٹوئٹر صارفین کو اپنی طرف متوجہ کرنے کیلئے مختلف ٹویٹس کرتی ہیں کہ میں کیسی لگ رہی ہوں، میرے کپڑے کیسے ہیں، مجھے شادی کیلئے ایسے مرد پسند ہیں وغیرہ وغیرہ
پی ٹی آئی سوشل میڈیا صارفین کادعویٰ ہے کہ یہ سب جعلی اکاؤنٹس ہیں، ان اکاؤنٹس کے پیچھے کوئی لائبہ، ثناء یا ارم نہیں بلکہ کوئی محمد بشیر، اللہ دتہ ہے جو خاتون بن کر ایسے ٹویٹس کرتا ہے۔ جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے پھنسایا جائے گا ،ڈیٹ کیلئے کسی مخصوص مقام پر بلایا جائے گا اور پھر گرفتار یا لاپتہ کروادیا جائے گا۔
سوشل میڈیا صارفین نےمزید کہا کہ یہ جعلی اکاؤنٹس والی خواتین کوئی وٹس ایپ نمبر بھی جاری کریں اوران مردوں کو ایڈ کرنیکی دعوت دیں اور پھر انکے نمبر کے ذریعے انہیں گرفتار کیا جائےاسلئے ایسے وٹس ایپ گروپ سے ہوشیار رہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ ٹوئٹر کی باجیاں آپکو ٹوئٹر ڈی ایم یا وٹس ایپ پہ کوئی لنک بھیجیں گی جنہیں آپ نے کلک نہیں کرنا اگر آپ کلک کرینگے تو آپکا موبائل فون یا اکاؤنٹ ہیک ہونیکا خدشہ ہے۔
سوشل میڈیا پر اینٹوں کا بھی تذکرہ ہورہا ہے، نکا دعویٰ ہے کہ ان باجیوں کے ذریعے جب آپکو غائب کیا جائے گاتو آپ سے اینٹیں اٹھوائی جائیں گی یا ایک بھاری رسہ آپکی کمر کیساتھ باندھا جائے گا جس کے آخری سرے پر اینٹیں ہوں گی اور اور آپکو گھمایا جائے گا۔
https://twitter.com/x/status/1699373443601354848 https://twitter.com/x/status/1699057632869511629
ارسلان بلوچ نے خبردار کیا کہ اپنی لوکیشن،موبائل نمبرز کسی کو بھی نا دیں۔اگر آپ لوگ اینٹیں اٹھانے کی پریکٹس کر چکے ہیں اور اس میں آرام محسوس کرتے ہیں تو جس کو چاہے اپنا موبائل نمبر دیں۔میرا کام تھا بتانا باقی آپ لوگوں کی مرضی۔۔
https://twitter.com/x/status/1699043578863869967 https://twitter.com/x/status/1699356725453652318
ایک اور سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ جس جس کو اینٹ اٹھانے کا شوق ہے یا جس کو اینٹ اٹھانے کا تجربا ہے تو اپنا اور شہر کا نام لکھے اور اگر نہیں ہے تو ہوشیار رہیں کیونکہ یہ کمپنی کا ہی چال ہے مطلب کہ فرحان میں فرحانہ نکل آئے گا
https://twitter.com/x/status/1699478134024810548 https://twitter.com/x/status/1699358283834798194 https://twitter.com/x/status/1699468939770880052
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/twiiw1h1h12.jpg