سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرنیوالی نورین مسلم لیگ ق میں شامل ہوچکی تھی


سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اس وقت "نورین رورہی ہے" کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے، نورین دراصل تحریک انصاف کی سابق رہنما نورین فاروق خان ہے جس نے اکبرایس بابر کیساتھ ملکر پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشنز کو چیلنج کیا تھا۔

ق اے آروائی نیوز کے پروگرام دی رپورٹرز میں حسن ایوب خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نورین فاروق خان رورہی ہے کہ میں1999 سے پی ٹی آئی کا حصہ ہوں جو شخص 2020 میں پارٹی میں شامل ہورہا ہے اسے پارٹی کا چیئرمین بنانے کا عمران خان کا فیصلہ غلط تھا۔

اسکے بعد نورین رو رہی ہے سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

درخواست گزار نورین فاروق خان نے الیکشن کمیشن میں پیش ہوکر دعویٰ کیا تھا کہ وہ پی ٹی آئی کا حصہ ہیں ، وہ جنرل سیکرٹری کا الیکشن لڑنا چاہتی تھیں لیکن اسے لڑنے نہیں دیا گیا۔

لیکن حقیقت اسکے برعکس ہے، نورین فاروق خان 9 مئی کے بعد تحریک انصاف چھوڑ کر سلم لیگ ق میں شامل ہوچکی تھیں ۔انہوں نے چوہدری سرور اور چوہدری شجاعت کی موجودگی میں مسلم لیگ ق میں شمولیت کااعلان کیا تھا۔

اسکے بعد وہ ق لیگ میں کچھ ماہ متحرک نظر آئیں اور مختلف تقریبات اور ایونٹس میں شریک ہوتی رہیں لیکن جب پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشنز ہوئے تو درخواست گزار اور تحریک انصاف کی دعویدار بن کر سامنے آئیں۔
 

Back
Top