
معروف اینکر و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ ملک کو شوہر کی وفات کے بعد اس حوالے سے تنقید کا سامنا تھا کہ وہ بیوہ ہونے کے بعد عدت کیوں نہیں کر رہیں۔ تاہم شدید تنقید کے بعد انہوں نے اعلان کر ہی دیا کہ انہوں نے عدت شروع کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایک صارف کی جانب سے دانیہ ملک سے اُن کی انسٹا اسٹوری پر عدت سے متعلق سوال کیا گیا ، صارف نے لکھا کہ’’ جس اسلام نے حق مہر کا حکم دیا ہے اُسی اسلام نے عدت کا بھی حکم دیا ہے، اگر آپ عامر لیاقت سے وفادار تھیں تو آپ کو عدت میں ہونا چاہیے تھا، یوں منہ کھول کے نامحرموں کو انٹرویوز نہیں دیئے جاتے محترمہ‘‘۔
اس کے جواب میں دانیہ نے اس میسج کا اسکرین شاٹ اسٹوری پر شیئر کیا اور ساتھ ہی یہ بھی واضح کیا کہ انہوں نے عدت شروع کر دی ہے۔
دانیہ نے لکھا کہ ’’ میں آج سے عدت میں ہوں‘‘ جبکہ اس سے قبل میڈیا سے بات کرتےہوئے انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ’’ہماری تو صلح ہو رہی تھی مجھے تو پتا ہی نہیں تھا کہ وہ مجھے چھوڑ کر چلے جائیں گے‘‘۔
ایک صارف کی تنقید پر دانیہ نے جواباً کہا کہ مجھ پر جتنی تنقید کرنی ہے کرلو، عامر بھی سن کر روتے تھے، میں بھی رو لوں گی، اللہ دیکھنے والا ہے سب دیکھ رہا ہے۔