
حکومت نے سوشل میڈیا پر منفی پروپیگینڈا اور شرانگیزی پھیلانے کے الزامات پر کارروائیاں مزید تیز کر دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف جھوٹے بیانیے اور شرپسند مواد پھیلانے کے الزامات پر مزید 13 افراد کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔
جعلی خبریں اور نفرت انگیز مواد پھیلانے والے افراد میں سلیم اختر، سلمان ناصر، ساجد حسین، محمد خالد خورشید، عاصم ایوب اور بابر مظفر شامل ہیں۔ دیگر ملزمان میں شیر عظیم خان، مبین شاہ، علی حیدر، نادر حسین، چودھری ذوالفقار، جمیل مرزا اور محمد باسط ملک کے نام شامل ہیں۔
ان افراد کا تعلق مختلف شہروں سے ہے، جن میں گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات، لیہ، رحیم یار خان، مظفر گڑھ، بہاولنگر، گلگت، غذر اور ژوب شامل ہیں۔ یہ کاروائیاں ملک گیر سطح پر جاری ہیں تاکہ سوشل میڈیا کے غلط استعمال کو روکا جا سکے۔
ذرائع کے مطابق اس سے قبل بھی 19 افراد کے خلاف مقدمات درج کیے جا چکے ہیں۔ تمام ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جا رہی ہے تاکہ معاشرے میں پھیلنے والے غلط معلومات اور شرپسندی کو روکا جا سکے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/1socaimideiaafiiarir.png