
چین کی ایک مشہور کار ساز کمپنی نے سوزوکی کلٹس کی قیمت میں ہنڈا سوک جیسی کار تیار کرکے آٹو انڈسٹری میں سب کو حیران کردیا ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ کارنامہ چینی کار ساز کمپنی چیری نے سرانجام دیا ہے، اس کمپنی نے ایریزو 5 جی ٹی نام کی اسپورٹی کمپیکٹ سیڈان متعارف کروائی ہے،دیکھنے میں اس کار کا ڈیزائن اور شکل وصورت آنکھوں کو بھا جانے والی ہے، اس گاڑی کی شکل ہنڈا سوک اور لیکسز آئی ایس سے مماثلت رکھتی ہے۔

کار کے فرنٹ ڈیزائن میں تمام ماڈرن ماڈلز کی طرح ایک بہت بڑی ایکس شیپ میں سپینڈل گرل دی گئی ہے جو اس کے ڈیزائن کی خوبصورتی میں اضافے کا سبب ہے، سائیڈ پروفائل مارکیٹ میں دستیاب دیگر سیڈان کاروں جیسی ہے جس میں چند کریزیں ہیں،گاڑی میں سوک سے مشابہت رکھنے والے ملٹی اسپوک الائے رمز دیئے گئے ہیں۔

چین میں اس جدید خصوصیات سے مزین کار کی قیمت سوزوکی کلٹس کے برابر یعنی34 سے 42 لاکھ روپے پاکستانی مقرر کی گئی ہے۔

تاہم یہ قیمت اور خصوصیات چین میں دستیاب گاڑیوں کی ہیں، پاکستان میں اس گاڑی کے لانچ ہونے اور قیمت کا اندازہ لگانا فی الحال قبل از وقت ہوگا۔

- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/arizogtaa.jpg