سوزوکی پاکستان کا فی الحال اپنے پروڈکشن پلانٹس نہ کھولنے کافیصلہ

suszi1k1k1h.jpg


سوزوکی پاکستان کمپنی نے پاکستان میں پروڈکشن پلانٹ مزید بند رکھنے کا اعلان کردیا اور سینکٹروں ورکرز کی تنخواہیں روک دی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق پاک سوزوکی نے پاکستان میں پروڈکشن پلانٹ مزید پانچ روز کیلئے بند کرنے کا اعلان کر دیا۔ معروف کار مینوفیکچرر کا کہنا ہے کہ پلانٹ ابھی 20 جنوری تک بند رہے گا۔

کمپنی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے درآمدات پر پابندی کے باعث پرزہ جات، سی کے ڈی اور دوسری انوینٹریز کی کمی ہے۔ ٹویوٹا کا پلانٹ بھی مسلسل بند ہے، جس کے باعث سیکٹروں ورکرز کی نوکریاں کھٹائی میں پڑ گئیں ہیں تنخواہیں روک دی گئیں ہیں۔

یاد رہے جمعہ کو ملت ٹریکٹر نے پلانٹ سولہ جنوری سے کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس سے قبل پاک سوزوکی موٹرز نے 7 سے 13 جنوری تک پلانٹ بند کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کے باعث پاکستان میں سوزوکی کی تمام گاڑیوں کی بکنگ روکی ہوئی ہے۔

ماہرین کا کہنا تھا کمپنی اگست سے ہر ماہ دس سے بارہ دن کیلئے پلانٹ بند کر رہی ہیں۔ کمپنی اعلامیہ کے مطابق سوزوکی موٹر سائیکل پلانٹ کھول دیا گیا ہے، جس پر کام جاری رہے گا، ڈالر کی عدم دستیابی کی وجہ سے ٹویوٹا، ملت ٹریکٹرز اور دوسری بڑی کمپنیوں نے بھی اپنا پلانٹ بند کر دیا ہے۔
 

Back
Top