
پاکستان سوزوکی موٹرز کمپنی (پی ایس ایم سی) نے بالآخر طویل انتظار کے بعد اپنی منی ایم پی وی "سوزوکی ایوری" متعارف کروا دی ہے۔سوزوکی ایوری کو چنگان کاروان کی براہ راست حریف سمجھی جا رہا ہے
اس بات کا قوی امکان ہے کہ اسے سوزوکی بولان(عرف عام کیری ڈبہ) کی جگہ لانچ کیا جائے گا جو جدید سیفٹی فیچرز سے مزین ہے اور زیادہ اسپیس اور بہترین فیول ایفیشنسی فراہم کرتی ہے۔ سوزوکی ایوری کو دور جدید میں ڈرائیونگ کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔
سوزوکی ایوری کے درج ذیل 2 ویرینٹس متعارف کرائے گئے ہیں:
ایوری VX، جس کی قیمت 27 لاکھ 49 ہزار روپے ہے جبکہ ایوری VXR، جس کی قیمت 27 لاکھ 99 ہزار روپے ہے
سوزوکی ایوری کے دونوں ویرینٹس سولڈ وائٹ،منرل گرے۔سلکی سلور، سپر بلیک پرل میں دستیاب ہیں۔
اگر گاڑی کی خصوصیات کی بات کی جائے تو یہ بہترین کارکردگی والا 660 سی سی ویرییبل والو ٹئمنگ انجن پر مشتمل ہے۔ اسکی فیول ایفسنشی بھی اچھی بتائی جارہی ہے اور ٹرانسمشن: 5 اسپیڈ مینوئل ٹرانسمشن کے ساتھ دستیاب ہے
کیری ڈبہ کی طرح یہ گاڑی کھلا کیبن پر مشمل ہے جو کارگو اور مسافروں دونوں کیلئے استعمال ہوسکتی ہے۔
سوزوکی ایوری کے اندر فیبرک سیٹس لگائی گئی ہیں جبکہ گاڑی میں فرنٹ سیٹ کو چار جانب ایڈجسٹ کیا جا سکتا ہے۔
اسی طرح سوزوکی ایوری میں پانچ سیٹ بیلٹس، اے سی، ایک ایئر بیگ، دو کپ ہولڈرز اور ایم پی تھری آڈیو سسٹم بھی نصب کیا گیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/suzk1i1h12.jpg