
سود کے خاتمے اور اسلامی بینکاری کیلئے وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے پر عمل درآمد کیلئے اسٹیئرنگ کمیٹی قائم کردی گئی۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اسٹیئرنگ کمیٹی کی سرپرستی وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کریں گے، اسٹیئرنگ کمیٹی کے چیئرمین گورنر اسٹیٹ بینک ہوں گے۔
وزارت خزانہ کے مطابق سیکرٹری خزانہ، چیئرمین ایس ای سی پی اسٹیئرنگ کمیٹی کے رکن ہوں گے، چیئرمین پاکستان بینکس ایسوسی ایشن، ڈپٹی گورنراسٹیٹ بینک بھی کمیٹی کے رکن ہوں گے۔
وزارت خزانہ کے مطابق مولانا مفتی تقی عثمانی، مفتی ارشاد احمد اعجاز، منصورالرحمان بھی اسٹیئرنگ کمیٹی کے ارکان ہوں گے۔
اس کے علاوہ اشفاق تولہ، خوزم اے حیدر موتا،سابق گورنر اسٹیٹ بینک سعید احمد کمیٹی کے ارکان ہوں گے۔
وزارت خزانہ کے مطابق اسٹیئرنگ کمیٹی قانونی اور ریگولیٹری ریفارمز میں رہنمائی دے گی، کمیٹی وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے پر عمل درآمد کیلئے درکار اقدامات میں رہنمائی دے گی، اسٹیٹ بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اسلامک بینکنگ اسٹیئرنگ کمیٹی کے سیکرٹری ہوں گے۔
اسٹیئرنگ کمیٹی سود وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے درکار قانونی اور انضباطی اصلاحات اور اقدامات کے حوالے سے اسٹریٹجک رہنمائی دے گی۔
یہ کمیٹی وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے پر مکمل عمل درآمد کے لیے اسٹیک ہولڈرز کی صلاحیت کے اقدامات تجویز کرےگی ، اس کے علاوہ وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے پر عمل درآمد کی پیش رفت کی نگرانی کرےگی اور حائل رکاوٹوں کو دور کرنے بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/islamichan11.jpg