سوات واقعہ،ملزم نے توہین مذہب سے انکارکیا،تھانے لیجاناغلطی ثابت ہوئی، رپورٹ

investh1i1h1.jpg

سوات میں مبینہ توہین مذہب واقعے میں شہری کو تشدد اور زندہ جلانے کے کیس کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی جس میں پولیس کی غفلت اور اس بات کا ذکر کیا گیا کہ ملزم نے دوران حراست توہین مذہب سے انکار کیا۔

وزارت داخلے کے ماتحت وفاقی ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پولیس نے ملزم کو ہوٹل سے تھانے منتقل کر کے غلطی کی جبکہ ایس ایچ او اعلیٰ حکام سے رہنمائی نہ لے سکے اور نہ ہی مقتول کو کسی محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ہوٹل انتظامیہ نے مقتول سلیمان کے کمرے کا دروازہ کھلوایا تو اُس نے گیٹ کھولتے ہی توہین قرآن سے انکار کیا تھا۔تھانے منتقلی کے بعد ہجوم کے پہنچنے پر پولیس اسٹیشن میں اعلیٰ پولیس افسران یا سیاسی رہنماؤں کی غیرموجودگی بھی نقصان کا باعث بنی۔

رپورٹ میں بتایا گیا پولیس کی حراست میں ملزم نے توہین مذہب سے انکار کیا جبکہ پولیس نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملزم کو بچانے اور نقصان پر قابو پانے کی کوشش کی، اس دوران مظاہرین سے تصادم ہوا جس میں 11 افراد اور پانچ پولیس اہلکار زخمی ہوئے جبکہ مظاہرین نے تھانے میں پولیس وین، دو موٹر سائیکل اور 5 گاڑیاں بھی جلائیں۔واقعے میں ڈی ایس پی آفس اور ایس ایچ او کوارٹر کو بھی نقصان پہنچا۔
 
Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

تین دن ہو گئے دلسوز واقعہ ہوۓ ہوئے لیکن ابھی تک کسی نے یہ نہیں بتایا کہ مقتول پاکستانی تھا یا فارنر؟؟ اگر پاکستانی تھا تو مسلم تھا یا غیر مسلم؟؟؟
فورم کے کسی دوست کے پاس کوئی مصدقہ خبر؟؟؟
 
ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم

تین دن ہو گئے دلسوز واقعہ ہوۓ ہوئے لیکن ابھی تک کسی نے یہ نہیں بتایا کہ مقتول پاکستانی تھا یا فارنر؟؟ اگر پاکستانی تھا تو مسلم تھا یا غیر مسلم؟؟؟
فورم کے کسی دوست کے پاس کوئی مصدقہ خبر؟؟؟ ا
ابھی صرف چند لوگوں نے اتنا ہی بتایا ہے سیالکوٹی پنجابی تھا کوئی
لین یہ بھی کنفرم نہیں
 
Aristo

Minister (2k+ posts)
ابھی صرف چند لوگوں نے اتنا ہی بتایا ہے سیالکوٹی پنجابی تھا کوئی
لین یہ بھی کنفرم نہیں
رانا صاحب سیالکوٹی ہوتا تو سیالکوٹ میں خبر پھیلی ہوتی پر ابھی تک تو سیالکوٹ میں ایسی کوئی بات نہیں سنی
 
FahadBhatti

Chief Minister (5k+ posts)

تین دن ہو گئے دلسوز واقعہ ہوۓ ہوئے لیکن ابھی تک کسی نے یہ نہیں بتایا کہ مقتول پاکستانی تھا یا فارنر؟؟ اگر پاکستانی تھا تو مسلم تھا یا غیر مسلم؟؟؟
فورم کے کسی دوست کے پاس کوئی مصدقہ خبر؟؟؟
Sialkot ka hee tha.
 
justunjust

Politcal Worker (100+ posts)

تین دن ہو گئے دلسوز واقعہ ہوۓ ہوئے لیکن ابھی تک کسی نے یہ نہیں بتایا کہ مقتول پاکستانی تھا یا فارنر؟؟ اگر پاکستانی تھا تو مسلم تھا یا غیر مسلم؟؟؟
فورم کے کسی دوست کے پاس کوئی مصدقہ خبر؟؟؟
مقتول کا نام سلیمان بتایا گیا ہے۔ بظاہر تو وہ مسلمان ہی لگتا ہے اور پاکستانی بھی
 
Captain Safdar

Chief Minister (5k+ posts)

تین دن ہو گئے دلسوز واقعہ ہوۓ ہوئے لیکن ابھی تک کسی نے یہ نہیں بتایا کہ مقتول پاکستانی تھا یا فارنر؟؟ اگر پاکستانی تھا تو مسلم تھا یا غیر مسلم؟؟؟
فورم کے کسی دوست کے پاس کوئی مصدقہ خبر؟؟؟
Pakistani from Sialkote. Local tourist tha. ( that's what I have seen so far) his pic is also on Google image..sitting in police station before getting murdered.
 
Back
Top