
سوات میں غیر ملکی سفارتکاروں کے قافلے پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں کی کارروائی ضلع سوات میں مالم جبہ روڈ پر پیش آیا جہاں دہشتگردوں نے غیر ملکی سفارتکاروں کے قافلے کو دھماکے سے اڑانے کی کوشش کی، دھماکے کی زد میں قافلے میں شامل پولیس موبائل آگئی ہےجس سے چار پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق حملہ جہان آباد کے قریب کیا گیا جس میں تمام سفارتکار محفوظ رہے تاہم 4زخمی پولیس اہلکاروں میں سے ایک زخمی اہلکار برہان زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے ڈی آئی جی مالاکنڈ محمد علی گنڈاپور نے کہا کہ قافلے میں روس، انڈونیشیا، زمبابوے، پرتگال، ترکمانستان، قازقستان، بوسنیا، ایتھوپیا، ویتنام، روانڈا ازبکستان کے سفارت کار سفر کررہے تھے۔
ڈی پی او سوات نے کہا کہ سفارتکار مقامی چیمبر آف کامرس کی دعوت پر سوات کا دورہ کررہے تھے، قافلے کی قیادت کرنے والا پولیس کا دستہ سڑک کنارے لگے بارودی مواد کی زد میں آگیا،ریموٹ کنٹرول ڈیوائسز سے دھماکہا کیا گیا تاہم حملے مں تمام سفارتکار محفوظ رہے۔

پولیس حکام کے مطابق پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش کیلئے آپریشن شروع کردیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1837856851406606543
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/21swaatahmksjdjk.png