سنچریوں کی سنچری: ویرات کوہلی نے اہم سنگ میل عبور کرلیا

viratko11h.jpg

ویرات کوہلی نے کرکٹ کی دنیا میں ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کرتے ہوئے اپنے پروفیشنل کیریئر کی 100 ویں سنچری مکمل کر لی ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف پرتھ ٹیسٹ کی تیسری اننگز میں کوہلی نے 143 گیندوں پر ناقابل شکست 100 رنز بنا کر یہ کارنامہ انجام دیا۔ اس اہم سنگ میل کے ساتھ، کوہلی مجموعی طور پر 100 سنچریاں بنانے والے دنیا کے 37 ویں کرکٹر اور واحد متحرک کھلاڑی بن گئے ہیں۔

ویرات کوہلی انٹرنیشنل کرکٹ میں 81 سنچریاں سکور کرچکے ہیں ، جبکہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں 37، لسٹ اے کرکٹ میں 54 اور ٹی ٹوینٹی میں 9 سنچریاں بناچکے ہیں۔

سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا ریکارڈ انگلینڈ کے جیک ہوبز کے پاس ہے جو 199 ہے۔

دوسرے نمبر پر بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر ہیں جو 142 سنچریاں سکور کرچکے ہیں۔سچن ٹنڈولکر ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ میں بھی مجموعی طور پر 100 سنچریاں بناچکے ہیں اور ویرات کوہلی ان سے 19 سنچریاں پیچھے ہیں۔

پاکستان کی جانب سے ظہیر عباس 127 سنچریاں بناچکے ہیں جو پروفیشنل کرکٹ میں سنچریوں کی سنچری بنانے والے واحد پاکستانی ہیں۔

سری لنکا کے سابق بھارتی وکٹ کیپر کمار سنگاکارا 100 سنچریاں بناچکے ہیں۔

ویرات کوہلی کا یہ سنگ میل ان کی غیر معمولی مستقل مزاجی اور ہر فارمیٹ میں ان کی شاندار کارکردگی کا مظہر ہے۔ کرکٹ ماہرین ان کے اس کارنامے کو جدید کرکٹ کے دور کا ایک نمایاں لمحہ قرار دے رہے ہیں۔
 

Back
Top