
سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) کو ملک بھر میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس بحال کرنے کا حکم دیدیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں انٹرنیٹ سروس اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی معطلی کے حوالے سے کیس پر سماعت ہوئی، دوران سماعت عدالت نے پی ٹی اے کو ایکس سروس کی بحالی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ایکس سروس بغیر کسی بندش یا خلل کے جاری رکھی جائے۔
https://twitter.com/x/status/1760632283327844799
عدالت نے پی ٹی اے کو بلاجواز انٹرنیٹ سروس، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بند کرنے سے بھی روک دیا اور آئندہ سماعت پر پی ٹی اے سمیت دیگر فریقین سے تفصیلی جواب بھی طلب کرلیا ہے۔
دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ وزیراعظم ، وزیر داخلہ اور وزیر آئی ٹی وی پی این لگا کر ایکس استعمال کررہے ہیں اور قوم کو بتارہے ہیں کہ ایکس سروس بند نہیں ہے۔
چیف جسٹس عقیل احمد عباسی نے استفسار کیا کہ ایکس کو کون بند کرتا ہے؟ کس نے ایکس کو بند رکھنے کا حکم دیا؟ سروس کتنے دن سے بند ہے؟ ہم نے پہلے بھی ایک درخواست پر انٹرنیٹ سروس کھولنے کا حکم دیا تھا۔
درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ایکس کو بند کرنے یا انٹرنیٹ سروس سلو کرنے کا اختیار صرف پی ٹی اے کے پاس ہے، پی ٹی اے سے پوچھا جائے کہ کس نے ایکس کو بند کرنے کی ہدایات جاری کیں، جن کی روزی روٹی ایکس سے وابستہ ہے انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/7shcxxbhhhhl.png
Last edited by a moderator: