سندھ ہائیکورٹ نے اعظم سواتی کیخلاف مزید ایف آئی آرز درج کرنے سے روک دیا

azamswaiaah.jpg

سندھ ہائیکورٹ نے اعظم سواتی کیخلاف مزید ایف آئی آرز درج کرنے سے روک دیا۔

آئی جی سندھ اور پراسیکیوٹر جنرل کو مقدمات کا جائزہ لینے کے بعد رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 15دسمبر تک ملتوی کردی

اس سے قبل بلوچستان ہائیکورٹ کے بعد سندھ ہائی کورٹ نے سینیٹر اعظم سواتی کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے ایک واقعہ کی متعدد ایف آئی آرز کاٹنے پر جواب 12 بجے تک طلب کیا تھا۔

سندھ ہائیکورٹ نے سوال کیا تھا کہ اعظم سواتی ایک سینیٹر ہیں ان کے خلاف کیسز کیسے ہو رہے ہیں؟ اعظم سواتی کے خلاف ایک ہی الزام میں کئی مقدمات کیسے درج ہوئے ؟ہمیں اعظم سواتی کے خلاف مقدمات کی تفصیلات بتائیں

جسٹس کے کے آغا نے کہا کہ سنا ہے کے وکٹمائزیشن ہورہی ہے اور کیسز بن رہے ہیں ۔
 

Back
Top