سندھ کے نوجوان کی بغیر دلہن کے شادی، معاملہ کیا ہے؟

sindh11-shadi-bd211.jpg


سندھ کے علاقے ٹنڈو فضل میں علاقہ مکینوں نے شادی کے خواہش مند ایک ذہنی معذور شخص کی بناء دلہن کے شادی کرا دی۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق ذہنی طور پر معذور نوجوان کی شادی کی شدید خواہش تھی لیکن اس کی ذہنی صحت کے پیش نظر ایسا ناممکن تھا تاہم علاقہ مکینوں نے دلہن کے بغیر ہی شادی کروا کر اس کی یہ خواہش پوری کر دی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان فیصل عروسی لباس میں ملبوس ہے اور سہرا باندھ کر دولہے کی طرح تیار کیا اور بارات کی شکل میں ایک جگہ پر لے گئے جہاں انہوں نے شادی کی تقریب کا اہتمام کر رکھا تھا۔

وہاں دولہا کے لیے ایک سٹیج بھی بنایا گیا تھا۔ علاقے کے لوگ اس موقع پر ڈھول کی تھاپ پر رقص بھی کرتے رہے اور بینڈ باجے کا بھی اہتمام کیا گیا۔

https://twitter.com/x/status/1473723148692598792
اس موقع پر لوگوں کو ان پر نوٹ پھینکتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ اپنی اس ادھوری شادی میں فیصل کی خوشی دیدنی تھی۔

دراصل فیصل کی بغیر دلہن کے شادی علاقہ مکینوں نے پیسے اکٹھے کرکے کی جس کی وجہ یہ تھی کہ ذہنی طور پر معذور نوجوان محلے میں ہونیوالی شادیوں پر شور ڈال دیتا تھا کہ اس نے بھی شادی کروانی ہے اور رنگ میں بھنگ ڈالنے پر لوگ اس سے تنگ تھے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ ”جب بھی کسی کی شادی ہوتی تھی، فیصل بہت ضد کرتا تھا کہ اس کی بھی شادی کی جائے۔ اس کی ضد کی وجہ سے لوگ اس کی فرضی شادی کرنے پر مجبور ہوئے تاکہ وہ آئندہ لوگوں کی شادیاں دیکھ کر ایسی ضد نہ کرے۔

فیصل کی بنا دلہن شادی ہوگئی لیکن کل کلاں فیصل یہ ضد نہ کربیٹھے کہ اسکی شادی کسی دلہن سے نہ کرادی جائے، علاقہ مکینوں پر یہ خطرہ بھی منڈلا رہا ہے۔
 

Back
Top