
میروپور خاص سمیت سندھ کے متعدد شہروں میں بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کے حق میں وال چاگنک کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سال نو کی آمد کے ساتھ ہی میرپور خاص کی بڑی شاہراؤں کے بعد ٹنڈوالہ یار میں بھی میرپور خاص روڈ اور موج دریا روڈ پر بانی متحدہ کے حق میں بینرز آویزاں ہوگئے لگانے والے بینرز نامعلوم افراد کی جانب سے رات کی تاریکی میں لگائے گئے ہیں۔
اس حوالے سے ایس ایچ او ٹنڈوالہ یار آدم ابڑو نے میڈیا کو بتایا کہ اس حوالے سے افسران بالا کو اطلاع کردی ہے اور انہوں نے ہمیں ہدایت کی ہے کہ فوری طور پر لگے بینرز اتار کر انہیں لگانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے بہت جلد ان عناصر کے خلاف کارروائی عمل میں لائیں گے۔
دوسری جانب ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ بانی متحدہ کا مسئلہ اسٹیٹ کے ساتھ ہے وفاق کے بطور نمائندہ ریاست کیساتھ کھڑا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم سے جو پی پی نے معاہدے پر دستخط اور وعدے کئے پیپلزپارٹی اسے پورا کرے، اگر وعدے پورے نہ کئے گئے تو ایم کیو ایم پاکستان اپنا فیصلہ کرنے میں آزاد ہوگی۔
گورنر کا سندھ کا یہ بھی کہنا تھا کہ میرا شہر کراچی جسے غریب سمجھ کر کوئی منہ نہیں لگا رہا، روشنیوں کے شہر، معیشت کے حب کو نظر لگ گئی ہے، ملک میں معاشی استحکام آئے کراچی میں گیس پانی بجلی نہیں ہے وہ دستیاب ہوں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/mqm-wall-chaking-ppt.jpg