
ملک میں جہاں عوام مہنگائی سے پریشان ہیں وہیں با اثر افراد خوشیاں منانے میں مگن ہیں ، صوبہ سندھ کے ضلع مٹیاری میں با اثر سیاسی شخصیت کی شادی میں ڈالرز کے ہار اور سونے کا تاج پہنایا گیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق مٹیاری میں سندھ کے صوبائی وزیر برائے ریونیو مخدوم محبوب الزمان کے پرسنل اسسٹنٹ سید سیف شاہ کے نکاح کی تقریب ہوئی۔
تقریب میں صوبائی وزیر کے مینیجر مسرت جعفری نے ڈالر کا ہار اور سونے کا تاج پہنایا، اس موقع پر صوبائی وزیر کے والد اور رکن قومی اسمبلی مخدوم جمیل الزمان بھی موجود تھے۔
مٹیاری سے تعلق رکھنے والے سندھ کے صوبائی وزیر ریونیو مخدوم محبوب الزمان اور ان کے والد رکن قومی اسمبلی مخدوم جمیل الزمان موٹر وے میگا کرپشن اسکینڈل سے بھی جڑے تھے،سی پیک موٹر وے اسکینڈل میں اربوں روپے کی خردبرد ہوئی تھی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/sindhaiahah.jpg