
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے آئندہ پیپلزپارٹی کی حکومت بننے کی پیشگوئی کر دی، انہوں نے دعویٰ کیا کہ آئندہ حکومت پیپلزپارٹی کی بنے گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کہ الیکشن کمیشن سے فروری / مارچ میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی درخواست کی ہے، آصف زرداری نے عوام کی طاقت سے حکومت گرانے کی بات کی، آئندہ حکومت بھی پیپلزپارٹی کی ہوگی۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وفاقی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عوام موجودہ حکومت سے تنگ آچکے ہیں، لوگوں کو دو وقت کا کھانا نہیں مل رہا ہے، اس حکومت کو آنا ہی نہیں چاہیے تھا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ وفاقی حکومت نے ملک کو دیوالیہ کردیا ہے ، جنوری کے پہلے ہفتے میں سی ای سی کا اجلاس ہو گا۔
سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ہر سال کی طرح پیپلزپارٹی نے امسال بھی کل جلسہ عام کا اہتمام کیا ہے لیکن طبیعت ناساز ہونےکے باعث آصف زرداری جلسے میں شرکت نہیں کریں گے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/10muradadawa.jpg