سمی دین بلوچ پر جھنڈا جلانے کے الزام پر سرفراز بگٹی کا یوٹرن

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
https://twitter.com/x/status/1914672544092664177
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اجمل جامی کے پروگرام میں سمی دین بلوچ پر پاکستان کا پرچم جلانے جیسا سنگین الزام عائد کیا، اجمل جامی کے بقول جب ثبوت مانگا گیا تو کچھ نقاب پوش خواتین و حضرات کی تصاویر اور فوٹیج فراہم کی گئی جن کی نہ شناخت ہو سکی، نہ ہی کوئی تعلق ثابت ہوا۔

آج جب ایک صحافی نے یہی سوال اٹھایا تو وزیر اعلیٰ صاحب نے اپنے ہی الزام سے صاف مکرتے ہوئے معذرت کر لی۔ واہ جی واہ! اس قدر غیر سنجیدگی، اور وہ بھی ایک اعلیٰ ترین منصب پر بیٹھ کر؟ بغیر تحقیق، بغیر تصدیق، ایسے الزامات؟ اب سوال یہ ہے کہ باقی بیانات کو کس بنیاد پر سنجیدہ لیا جائے؟۔ خیر، معذرت کرنا بہرحال اچھا عمل ہے، مگر اتنے بڑے الزام کے بعد صرف ایک "معذرت" کافی ہے؟۔
 

Back
Top