
وزیراعظم عمران خان کو موصول ہونے والے دھمکی آمیز خط کے حوالے سے سلیم صافی اپنے ہی تجزیے کی زد میں آگئے، سوشل میڈیا پر سلیم صافی سے صحافت چھوڑنے کا مطالبہ شروع ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹویٹر پر نیشنل سیکیورٹی کونسل اجلاس کے مشترکہ اعلامیہ کے بعد صارفین نے سلیم صافی سے ان کے ہی ایک دعوے کا حوالہ دیتے ہوئے صحافت چھوڑنے کا مطالبہ کیا۔
ٹوئٹر پر #سلیم_صافی_استعفیٰ_دو ٹاپ ٹرینڈ بن گیا اور سوشل میڈیا صارفین نے سلیم صافی پر خوب طنز کے تیر برسائے۔

کچھ روز قبل یعنی 28 مارچ کو سلیم صافی نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اسلام آباد جلسے میں دھمکی آمیز خط سے متعلق گفتگو کو رد کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر عمران خان یہ ثابت کردیں کہ دھمکی آمیز خط کسی مغرب ملک کے عہدیدار نے بھیجا تو میں غلام سرور اور شہریار آفریدی کے طرح خود کشی تو نہیں کرسکتا البتہ صحافت چھوڑدوں گا۔
https://twitter.com/x/status/1508211321954832384
ٹویٹر صارفین کے علاوہ وزارت خزانہ کے ترجمان مزمل اسلم نے بھی اس معاملے پرتبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ سلیم صافی کا صحافت چھوڑنے کا وقت شروع ہوا جاتا ہے۰ کیونکہ صاحب نے کہا تھا ایسا کوئ مراسلہ ہے ہی نہیں۔
https://twitter.com/x/status/1509475525076598784
وسیم اعجاز نامی صارف نے سلیم صافی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے دعوے کا پاس کرتے ہوئے اب صحافت چھوڑ دیں۔
https://twitter.com/x/status/1509542613594083331
رانا یٰسین نے اپنے پیغام میں کہا کہ سلیم صافی غیرت اور جرآت کا مظاہر کریں، صحافت کا ڈھونگ چھوڑیں اور باقاعدہ پی ڈی ایم کے ترجمان ہونے کا اعلان کردیں۔
https://twitter.com/x/status/1509541885060448256
ارسا نامی صارف نے سلیم صافی کو 'لفافہ' کہہ کر پکارا اور کہا کہ اب آپ کو صحافت چھوڑ دینی چاہیے مراسلہ سچ ثابت ہو چکا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1509541962529058818
فاطمہ طارق نے سلیم صافی سے پوچھا جناب صحافت چھوڑنے کااعلان کب کررہےہیں؟
https://twitter.com/x/status/1509542047090294790
پیر محمد مظہر الحق لکھتے ہیں آج قومی سلامتی کمیٹی جس میں آرمی چیف اور آئی ایس آئی چیف بھی شامل تھے انہوں نے بھی اس مراسلے کی تصدیق کر دی ہے کیا اب سلیم صافی صحافت چھوڑیں گے؟
https://twitter.com/x/status/1509542108910297088
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/social1h11h.jpg