
گستاخ رسول ملعون سلمان رشدی کے ایجنٹ نے تصدیق کی ہے کہ دو ماہ قبل امریکی ریاست نیویارک میں ہونیوالے حملے کی وجہ سے لعین سلمان رشدی کی ایک آنکھ ضائع ہو گئی ہے اور اب وہ ایک بازو بھی استعمال نہیں کر پائے گا۔
12اگست 2022 کو اسلام مخالف توہین آمیز ناول کے 75 سالہ مصنف سلمان رشدی پر قاتلانہ حملہ ہوا جس دوران مسلم نوجوان نے اس کی گردن اور دھڑ میں چھرا گھونپ دیا تھا۔
ہسپانوی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں سلمان رُشدی کے ایجنٹ اینڈریو وائلی نے کہا کہ اس کے کلائنٹ کے زخم گہرے تھے۔ اس کی ایک آنکھ ضائع ہو گئی ہے جبکہ گردن پر ابھی بھی 3 گہرے اور سنگین نوعیت کے زخم ہیں۔
اینڈریو وائلی نے کہا کہ لعین سلیم رشدی کے ہاتھ کے ٹشوز بھی کٹ گئے ہیں، یہی نہیں اس کے سینے اور دھڑ پر بھی 15 اور زخم موجود ہیں۔ تاہم اس نے یہ نہیں بتایا کہ رشدی اب اسپتال میں ہے یا کہیں اور۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/salmarush11.jpg