سلمان خان نے پاکستانی فینز کی وجہ سے کس فلم میں کام کرنے سے انکار کیا؟

2salman.jpg

بالی ووڈ اسٹار سلمان خان نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ انہوں نے فلم "چک دے انڈیا" میں کام کرنے سے اس لیے انکار کیا تھا کیونکہ اس سے پاکستانی شائقین کے جذبات کو ٹھیس پہنچنے کا ڈر تھا۔ اگر اس فلم کے نام میں انڈیا کا نام نہ ہوتا تو میں فلم کر سکتا تھا کیونکہ مجھے لگا اس سے پاکستان اور بنگلہ دیش میں موجود مداح ناراض ہوں گے۔

یاد رہے کہ فلم "چک دے انڈیا" شاہ رخ خان سے پہلے سلمان خان کو آفر ہوئی تھی مگر انہوں نے اس فلم میں چند وجوہات کی بنا پر کام کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ وہ اس فلم میں کام کر کے اپنے پاکستانی مداحوں کو ناراض نہیں کرنا چاہتے تھے اور مجھے اس فلم کو ریجیکٹ کرنے پر کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔

تاہم سلمان نے یہ ضرور کہا کہ اس فلم کے متعلق جو ان کا خیال تھا وہ غلط ثابت ہوا۔ مجھے اس پر کوئی پچھتاوا نہیں مگر یہ فیصلہ غلط تھا۔ انہوں نے کہا کہ اسے سائن نہ کرنے کی ایک وجہ تو اس کا کلائمیکس تھا کیونکہ فلم میں یہ دکھایا گیا تھا کہ پاکستان سے ہارنا بھی ہے اور پھر اس سے جیتنا بھی ہے۔

ایک اور وجہ کا ذکر کرتے ہوئے بالی ووڈ کے "بھائی" نے کہا کہ میراخیال ہے کہ کاش فلم کے نام میں ہمارے ملک بھارت کا نام نہ ہوتا تو بھی میں فلم کر سکتا تھا کیونکہ مجھے لگا کہ اس سے بنگلہ دیش اور پاکستان کے ناظرین کے جذبات مجروح ہوں گے۔

واضح رہے کہ 2007 میں شاہ رخ خان پر پکچرائز ہونے والی فلم "چک دے انڈیا" میں کنگ خان نے خواتین کی ہاکی ٹیم کے کوچ کا کردار ادا کیا جو کہ ان کے کیریئر کا بلاک بسٹر کریکٹر ثابت ہوا. یہ فلم 6 اعشاریہ 8 ملین ڈالر میں بنی جس نے 37 ملین ڈالر کا بزنس کیا اور سپر ہٹ رہی۔
 

NasNY

Chief Minister (5k+ posts)
He was visiting NY in late 90s I don’t remember exactly.
A Pakistani fan reached out his hand to shake it, “Mai Pakistan sai houn, aap ka faan houn.”

Salman khan said”. Pakistanio sai mai haath nahee milata “

The kid slapped him across the face and was arrested by NYPD. Released on a fine.
True story.
 

Back
Top