سلمان بٹ کی واپسی

pablo

Banned
[h=1]
قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی؛ سزا یافتہ سلمان بٹ کو پھر کال کئے جانے کا امکان
[/h]


463893-salmanbutt-1457072357-593-640x480.jpg




لاہور: ایشیا کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد سلیکشن کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا جس میں سابق کپتان سلمان بٹ کو ایک مرتبہ پھر ٹیم میں واپس لئے جانے کی تجویز پر غور کیا جاسکتا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایشیا کپ میں بھارت اور سری لنکا سے عبرتناک شکست اور متحدہ عرب امارات جیسی کمزور ترین ٹیم کے خلاف ناقص کارکردگی کے بعد آج سلیکشن کمیٹی سر جوڑ کر بیٹھے گی

۔ ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی کو اوپننگ بلے بازوں کی ناقص کارکردگی پر شدید تحفظات ہیں اس لئے اسپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ سابق کپتان سلمان بٹ کو ایک مرتبہ پھر ٹیم میں شامل کئے جانے کی تجویز پر غور کیا جاسکتا ہے۔

ایشیا کپ کے لئے کھلاڑیوں کی سلیکشن نے سلیکشن کمیٹی پر ہی کئی سوالات اٹھادیئے ہیں اور غیرمنطقی طور پر خرم منظور کی ٹیم میں شمولیت اور شرجیل خان کو پاکستان سپر لیگ کے ایک میچ میں محض سنچری بنانے کی بنیاد پر ٹیم میں شامل کئے جانے پر شائقین کرکٹ کی جانب سے بھی سلیکشن کمیٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور حیرانی کا اظہار بھی کیا تاہم اب ایک مرتبہ پھر سلیکشن کمیٹی اپنے فیصلے پر نظرثانی کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل کچھ تبدیلیوں کے ساتھ ایک نئی ٹیم بنانے پرغورکرے گی۔

دوسری جانب ایشیا کپ اور ورلڈٹی ٹوئنٹی کے لئے سلیکٹرز نے اوپنر خرم منظور کو اسکواڈ میں شامل کیا، اس وقت ہی چیئرمین بورڈ شہریارخان نے فیصلے کی مخالفت کردی تھی، ان کا کہنا تھا کہ خرم کبھی مختصر طرز کا کوئی انٹرنیشنل میچ نہیں کھیلے اور پی ایس ایل میں بھی انہوں نے حصہ نہیں لیا، ایسے میں انھیں موقع دینا دانشمندی نہیں ہوگی۔

مگر چیف سلیکٹر ہارون رشید کا اصرار برقرار رہا جس پر چیئرمین نے خاموشی اختیار کرلی، ایشیا کپ میں اوپنر کی غیرمعیاری کارکردگی نے اب ان کا موقف درست ثابت کر دیا ہے، ذرائع کے مطابق شہریارخان نے ہارون رشید پر واضح کر دیا کہ انہوں نے من پسند فیصلے کیے لہذا اب شکستوں کی ذمہ داری بھی قبول کرنا ہوگی، چیف سلیکٹر کو ڈھکے چھپے الفاظ میں عہدہ چھوڑنے کا کہہ دیا گیا ہے تاہم عمل درآمد ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے بعد ہوگا۔

http://www.express.pk/story/463893/
 

aadil jahangeer

Minister (2k+ posts)
نااہل لوگوں نے ہر جگہ نااہل لوگ گھیسڑے ہوئے ہیں ،یہی ہونا ہے جو ہو رہا ہے،اب سلیکشن کے لئے عمران خان والی نظر یہ بیچارے کہاں سے لائیں۔۔۔
 

Zaidi Qasim

Prime Minister (20k+ posts)
I think it is only wise to bring him back. He is an opener Batsman and we need him. He has been punished for his mistake and lets not dwell on it unnecessary.Also bring M. Asif as well to give further strength to our bowling ....
 

kapadias

MPA (400+ posts)
اگر اب یہ 17 گیندوں پر 102 بنائے تب بھی میرے خیال میں اسے ریٹائر ہو جانا چاہئے۔ موصوف پچھلے بانچ سال سے بحثیت بولر کھیل رہے ہیں مگر پورے کیرئیر میں 95 میچوں میں 96 وکٹیں لی ہیں۔ کر کٹ اب بدل چکی ہے ۔ آفریدی کو چاہئے کہ عزت سے چلا جائے
 

supers On

MPA (400+ posts)
i hope salman butt and asif stay out, they are bluddy liars, they will never change cause they keep looking for opportunity to make people fools.
 

Zahid Abdul Razzaq

Councller (250+ posts)
اگر اب یہ 17 گیندوں پر 102 بنائے تب بھی میرے خیال میں اسے ریٹائر ہو جانا چاہئے۔ موصوف پچھلے بانچ سال سے بحثیت بولر کھیل رہے ہیں مگر پورے کیرئیر میں 95 میچوں میں 96 وکٹیں لی ہیں۔ کر کٹ اب بدل چکی ہے ۔ آفریدی کو چاہئے کہ عزت سے چلا جائے

Bhaijan Izzat se jaane ki riwayat kam hi milti hai Pakistan mein

aik do cricketers k ilawa koi na gaya ab tak DROP na hua jab tak
 

alisajid

Senator (1k+ posts)
openning options bohat hain agar ghoor say daikhain. currnently Sarfarz can open with along with Shehzad....if not shazad, Bimilla Khan is an option, t20 k liay shahzaib hassan, khalid latif or nasir jamshed bhe check kiye ja sktay hain.
 

osakaboy

Councller (250+ posts)
L-anat hey in par... Agar kisi senior ko lana hey to Imran Nazir ko laao jis se musalsal nainsafi ho rahi hey.
 

Back
Top