News_Icon
Chief Minister (5k+ posts)

اسلام آباد میں افغان سفیر کی بیٹی کے اغواء کے واقعے کے بعد افغانستان نے پاکستان سے اپنے سفیر کو واپس بلا لیا ہے۔
افغان وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث افغانستان اپنے سفیر اور دیگر سینیئر سفارت کاروں کو کابل واپس بلا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی خدشات ختم ہونے تک تمام سفیر کابل میں ہی رہیں گے۔ مطالبہ کیا کہ اغوا کاروں کی گرفتاری اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔
واضح رہے کہ 16جولائی کو اسلام آباد میں تعینات افغانستان کے سفیر نجیب اللہ علی خیل کی بیٹی کو نامعلوم افراد نے اغواء کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا اور کچھ گھنٹوں بعد چھوڑ دیا۔
خاتون کو پمز اسپتال میں داخل کیا گیا جبکہ پاکستان کی دفتر خارجہ نے واقعے کی تصدیق کی۔
سماء ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے پمز اسپتال کے ترجمان ڈاکٹر وسیم خواجہ نے بتایا کہ خاتون کی کلائیوں اور ٹخنوں پر رسیوں کے نشانات موجود ہیں۔
ترجمان افغان وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ مس علی خیل کو نامعلوم افراد گھر کے راستے سے اٹھا کر لے گئے، کئی گھنٹے اپنی تحویل میں رکھنے اور تشدد کے بعد چھوڑا، جنہیں بعد ازاں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ترجمان پاکستانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں افغان سفیر کی بیٹی کے ساتھ اسلام آباد میں پیش آنیوالے واقعے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ افغان سفیر کی بیٹی ایک کرائے کی گاڑی میں جارہی تھی کہ ان پر حملہ کیا گیا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی اسلام آباد پولیس کی جانب سے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
وزارت خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ دفتر خارجہ اور متعلقہ سیکیورٹی حکام افغان سفیر اور ان کے خاندان سے مسلسل رابطے میں ہیں اور ہر طرح کا تعاون فراہم کررہے ہیں، افغان سفیر اور ان کے اہلخانہ کی سیکیورٹی بڑھادی گئی ہے جبکہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکار ملزمان کو تلاش کررہے ہیں
افغان سفیر کی بیٹی کا بیان
اتوار 18جولائی کو افغان سفیر کی بیٹی نے پولیس کو بیان ریکارڈ کروا دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ گھر سے کچھ دور ٹیکسی میں شاپنگ کیلئے گئی تھی۔ اچانک ایک شخص آیا اور ٹیکسی میں بیٹھ کر مجھ پر تشدد کرنے لگا۔
ابتدائی بیان میں لڑکی کا کہنا ہے کہ تشدد کے باعث میں بیہوش ہوگئی اور آنکھ کھلی تو پارک میں گندگی کے ڈھیر پر تھی۔
لڑکی کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں گھر کے بجائے پارک میں چلی گئی اور والد کے آفس کے کولیگ کو بلایا جو مجھے گھر لے کر گیا۔
افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغوا اور تشدد کا مقدمہ تھانہ کوہسار میں درج کیا گیا ہے

افغانستان نے پاکستان سے اپنا سفیر واپس بلا لیا
افغان وزارت خارجہ کا سیکیورٹی خدشات ختم کرنے کا...;

Last edited by a moderator: