
سعودی عرب پرکشش تنخواہیں دینے والے ملکوں میں سب سے آگے۔۔سعودی عرب میں روزگار حاصل کرنے والے ہنرمند افراد کی تعداد میں بڑا اضافہ : سروے رپورٹ
بین الاقوامی کنسلٹی فرم ای سی اے انٹرنیشنل کی طرف سے مخصوص ملکوں میں غیرملکی کی تنخواہوں بارے سروے کے مطابق دنیا بھر میں سب سے زیادہ تنخواہیں دینے والے ملکوں میں سعودی عرب سب سے پسندیدہ مقام کے طور پر سامنے آیا ہے۔
مشرق وسطیٰ کے ملکوں میں سب سے زیادہ تنخواہیں دینے والے ملک سعودی عرب میں مڈل منیجر سالانہ بنیادوں پر اوسطاً 83,763 پائونڈ (88.64لاکھ روپے) کماتے ہیں جو دیگر ملکوں کے مقابلے میں سب سے زائد ہے۔
سروے رپورٹ کے مطابق پچھلے 3 سالوں کے مقابلے میں رواں سال 3 فیصد سالانہ کمی کے باوجود سعودی عرب دنیا بھر کے پرکشش ترین معاوضہ دینے والے بہترین ملکوں میں شامل ہے ۔ پرکشش تنخواہوں کی وجہ سے سعودی عرب میں روزگار حاصل کرنے والے ہنرمند افراد کی تعداد میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ عالمی درجہ بندی میں جاپان دوسرے، بھارت تیسرے اور چین چوتھے نمبر پر موجود ہے۔
سروے رپورٹ میں غیرملکی ملازموں کے لیے برطانیہ کو دنیا کے مہنگے ترین ملکوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ برطانیہ میں غیرملکیوں کو ملنے والی تنخواہ کا بہت بڑا حصہ محصولات ودیگر سہولیات کی ادائیگی میں چلا جاتا ہے جبکہ سعودی عرب میں بھاری محصولات ادا کرنے کے باوجود دیگر مراعات و پرکشش سالانہ تنخواہوں کے باعث سرفہرست ہے۔
ای سی اے کے منیجر اولیور برائون کا کہنا تھا کہ جاپان اور برطانیہ کے درمیان غیرملکیوں کی تنخواہوں میں فرق بہت زیادہ بڑھ چکا ہے۔ برطانیہ میں ملازمین کا اوسط پیکیج جس میں تنخوا، ٹیکس، رہائش، سکولنگ اور یوٹیلٹی بلز وغیرہ کی رقم 441608 بنتی ہے جبکہ ملازمین کی تنخواہیں اس پیکیج کی مجموعی مالیت کا صرف 18 فیصد ہیں۔

UK is the Most Expensive Country in the World to Relocate Employees

دریں اثنا سعودی عرب نے پاکستان سمیت دیگر 12 ملکوں کیلئے الیکٹرانک ورک ویزے جاری کرنا شروع کر دیئے ہیں جس کیلئے سعودی سفارتخانے کی طرف سے کوٹہ سسٹم کا بھی خاتمہ کر دیا گیا ہے۔ سعودی محکمہ شہری ہوابازی کی طرف سے تمام فضائی کمپنیوں کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے۔ الیکٹرانک ویزا کا نیا نظام پاکستان میں 24 جولائی 2023ء سے نافذالعمل ہو گا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/saudiaiaahaahs.jpg