
دہشت گردوں اور انتہا پسند تنظیموں سے تعلق ثابت ہونے پر سعودی عرب میں 81 مجرموں کوپھانسی کی سزا دے دی گئی ہے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مجرموں کو پھانسی کی سزا کے حوالے سے انکشاف سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کیا گیا ۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ انتہا پسند تنظیموں القاعدہ،داعش، حوثی ملیشیا اور غیر ملکی جرائم پیشہ ایجنسیوں سے منسلک افراد کو سزا سنائی گئی،جن مجرموں کو سزا سنائی گئی ان میں سعودی اور یمنی باشندے شامل ہیں۔
رپورٹس کے مطابق ان مجرموں کےخلاف غداری اور دہشت گردی کی دفعات کےتحت مقدمات قائم کیے گئے تھے، مجرمان کے خلاف عدالتوں میں مقدمات چلائے گئے جہاں ان پرالزامات ثابت ہونے اور ٹھوس ثبوتوں کی بنیاد پر عدالت نے انہیں پھانسی کی سزا سنائی۔
سعودی وزارت داخلہ کے بیان کے مطابق ان مجرموں پر عبادت گاہوں،حکومتی عمارتوں اور دیگر تفریحی مقامات پر دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہونے کا الزام تھا، ان مجرموں میں سے بعض پر سرکاری عمارتوں اور سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں کو شہیدکرنے کا بھی الزام تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/12saudiarabsazyemout.jpg