
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا وژن دوہزار تیس کامیابی سے جاری ہے، اب سعودی خواتین ٹرین بھی چلائیں گی،سعودی خواتین عنقریب مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے مقدس شہروں کے درمیان تیز رفتار حرمین ایکسپریس ٹرین چلانے کی ذمہ داری نبھائیں گی ۔
عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق ریاض کی حرمین ایکسپریس ٹرین میں 12 ماہ کے دوران تقریباً 6 کروڑ مسافروں سفر کرسکیں گے،سعودی ریلوے پولی ٹیکنک نے اعلان کیا کہ اس نے حرمین ایکسپریس ٹرین لیڈرز پروگرام میں تربیت کے لیے سعودی خواتین کی رجسٹریشن کھول دی ہے۔
ایس آر پی جنرل مینیجر عبدالعزیز السغیر نے کہا کہ وطن کی بیٹیاں نوجوان قومی صلاحیتوں کے تانے بانے کا ایک اہم جز ہیں، اسلئے ریلوے انڈسٹری کی ترقی اور اس کی پائیداری میں سعودی خواتین کو اپنا حصہ ڈالنے کا موقع دیا جارہاہے، جو وژن 2030 کیلئے معاون ثابت ہوگی۔
تربیتی پروگرام 15 فروری کو جدہ میں شروع ہوگا اور ایک سال تک جاری رہے گا، اس میں کام کی جگہوں پر عملی تربیت شامل ہے۔ اس پروگرام کے بہت سے فوائد ہیں، جیسے کہ تربیت حاصل کرنے والوں کو 4,000 سعودی ریال دی جائے گی۔ تربیت مکمل کرنے کے بعد وہ ملازمت کر سکیں گی،اس سے قبل سعودی خواتین کو گاڑی چلانے، اسپورٹس میں حصہ لینے کی بھی اجازت دی گئی تھی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/hamain-rail.jpg