سعودشکیل نے کئی ریکارڈاپنے نام کرکے شہرہ آفاق کرکٹرز کو پیچھے چھوڑدیا

saudskaha.jpg

پاکستان کی جانب سے حال ہی میں ڈیبیو کرنے والے سعود شکیل نے سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں شاندار بیٹنگ سے دنیا کرکٹ میں اپنا لوہا منوالیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گال میں پاکستان اور سری لنکا کے مابین کھیلے جانے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین سعود شکیل نے پہلی اننگز 208 رنز بنائے اور قومی ٹیم کی فتح میں اہم کردار اادا کیا، پہلی اننگز میں 208 ناٹ آؤٹ اور دوسر ی اننگز میں 30 رنز بنا کر ٹیم کو جتوانے پر سعود شکیل کو مین آف دی میچ بھی قرار دیا گیا ہے۔

ٹیسٹ کرکٹ میں سعود شکیل نے اب تک 12 اننگز کھیلی ہیں جس میں انہوں نےایک ڈبل سنچری، ایک سنچری اور 5نصف سنچریوں سکور کی ہیں، ان کا اوسط100اعشاریہ 12 رنز ہے۔

دس اننگز میں سعود شکیل کا سکور ایوریج98اعشاریہ 50ہے، اور یہ 10 اننگز میں دنیا کادوسرا سب سے بہترین اسکور ایوریج ہے،سعود شکیل شہرہ آفاق بیٹسمین ڈان بریڈمین کے بعد یہ اعزازحاصل کرنے والے دوسرے بیٹسمین ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1681487989824733185
سعود شکیل ایشین بریڈ مین کے نام سے مشہور سابق عظیم پاکستانی بلے باز ظہیر عباس کے بعد دوسرے پاکستانی بلے باز ہیں جنہوں نے پاکستان سے باہر کھیلے گئے اپنے پہلے ہی ٹیسٹ میچ میں ڈبل سنچری کی ہے، اس سے قبل یہ کارنامہ 1971 میں ظہیر عباس نے انگلینڈ کے خلاف سرانجام دیا تھا۔

ٹیسٹ کرکٹ کی تقریباً 150 سال پرانی تاریخ میں اب تک سعود شکیل سے قبل صرف چار بلے باز ایسے تھے جنہوں نے اپنے ابتدائی چھ ٹیسٹ میچوں میں ایک نصف سنچری لازمی بنائی تھی۔

سعود شکیل کو ایک اور منفرد اعزاز یہ بھی حاصل رہا کہ وہ اب تک اپنی تمام 11 اننگز میں 30 سے زائد رنز بنانے میں کامیاب رہے ہیں، اس سے قبل ٹیسٹ کرکٹ کی پوری تاریخ میں صرف سر ایورٹن ویکس وہ واحد بلے باز ہیں جنہوں نے ابتدائی 14 اننگز میں لگاتار 20 سے زائد رنز بنائے تھے۔

سعود شکیل جب حالیہ گال ٹیسٹ میں 141 رنز پر پہنچے تو وہ پاکستان کی طرف سے پہلی 11 اننگزمیں سب سے زیادہ رنز کرنے والے بلے باز بن گئے۔ اس فہرست میں جاوید میاں داد اور سعید انور بھی ان سے پیچھے ہیں۔
 

Rizwan2009

Chief Minister (5k+ posts)
بے وقوف قوم کو کرکٹ کے پیچھے لگائی رکھو۔ اس دوران بجلی گیس پٹرول آٹا چینی سب کچھ مہنگا کرکے عوام کی سانسیں کھینچ لو
 

Back
Top