
روس کے وزیر توانائی کی زیرصدارت وفد کا جلد پاکستان کے دورے کا امکان۔۔ تیل کی خریداری کے حوالے سے ماسکو سے روسی حکام کا ایک وفد جنوری 2023ء میں پاکستان پہنچے گا۔
تفصیلات کے مطابق سستے خام تیل اور پٹرولیم مصنوعات کی روس سے خریداری کے حوالے سے پاکستان اور روسی حکام کے مابین ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیر مملکت برائے پٹرولیم ورہنما مسلم لیگ ن مصدق ملک اور سیکرٹری پٹرولیم بھی شریک ہوئے۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ روس سے سستے تیل کی خریداری کے حوالے سے ماسکو سے روسی حکام کا ایک وفد جنوری 2023ء میں پاکستان پہنچے گا۔
حکومتی ذرائع نے بتایا کہ ویڈیو لنک اجلاس میں روس کے وزارت توانائی کے حکام شریک ہوئے جبکہ اجلاس کے دوران روسی حکام کی طرف سے 19 اور 20 جنوری کو تیل خریداری کے حوالے سے مزید گفتگو کرنے کے لیے پاکستان آنے کا کہا گیا ہے۔
ویڈیو لنک اجلاس میں دونوں ممالک کے مابین آئندہ ہونے والے بین الحکومتی کمیشن کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی گئی جس کیلئے روسی وفد وزیر توانائی کی سربراہی میں پاکستان کا دورہ کرے گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ پاکستانی وفد نے روس کا دورہ کیا تھا جس میں پاکستان وفد کی طرف سے مذاکرات میں رعایت کی درخواست کی گئی تھی لیکن روس نے پاکستان کو روسی خام تیل پر 30 سے 40 فیصد تک رعایت دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ فی الحال ایسی رعایت نہیں دی جا سکتی۔ روسی میں جانےو الے وفد میں وزیر مملکت برائے پٹرولیم، جوائنٹ سیکرٹری اور ماسکو میں پاکستانی سفارتخانے کی حکام بھی شریک ہوئے تھے۔
روسی حکام کی طرف سے پاکستان کو کہا گیا تھا کہ پہلے سٹیم گیس پائپ لائن منصوبے کیلئے اپنے وعدے پر عملدرآمد کرے۔ شیئرہولڈنگ معاہدے کی چند شقیں زیرالتوا جبکہ جی ٹی جی انتظامی کے مطابق پراجیکٹ ماڈل کو حتمی شکل پہلے ہی دی جا چکی ہے۔ پاکستان کی طرف سے روس کے ساتھ "کروڈ بیل آئوٹ" کیلئے بات کی جا رہی ہے۔ بین الاقوامی سطح پر تیل کی قیمتوں سے روسی تیل سستا ہے جسے پاکستان ریفائنروں میں چھانٹا بھی جا سکتا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/shehbazih1h11.jpg