Admiral
Chief Minister (5k+ posts)
ضلع سرگودھا میں کوٹ مومن کے علاقے کوٹ عمرانہ کے سینکڑوں افراد ایڈز میں مبتلا ہوگئے ، ڈھائی سو افراد میں ایڈز کا انکشاف ہونے کے بعد وزیراعلی پنجاب نے گاؤں کے ہرفرد کا ایڈز ٹیسٹ کرانےکا حکم دے دیا۔
کوٹ مومن کے علاقے کوٹ عمرانہ میں ایڈز پھیلنے کا انکشاف ہوا ہے۔ گاؤں کے نمبر دار چوہدر ی اکر م نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو خط لکھا تھا کہ اس گاؤں کے ڈھائی سو افراد میں ایڈز کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد وزیراعلی پنجاب نےگاؤں کے ہرفرد کا ایڈز ٹیسٹ کرانے کا حکم دیا ۔
وزیراعلی پنجاب کے حکم کے بعد محکمہ صحت نے اس علاقے میں میڈیکل کیمپ لگا کر ٹیسٹ شروع کر دیئے ہیں ۔ وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر نے بھی علاقے کا دورہ کیا۔
- Featured Thumbs
- http://urdu.aaj.tv/wp-content/uploads/2018/02/hospitalimage.png