سرکاری ٹی وی چینل پر شعیب اختر سے بدتمیزی پر وزیراعظم نے رپورٹ طلب کرلی


وزیراعظم عمران خان نے سرکاری ٹی وی چینل پر پاکستان کے اسٹار فاسٹ باؤلر شعیب اختر سے پروگرام کے میزبان کی بدتمیزی کے معاملے پر رپورٹ طلب کرلی ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نےسرکاری ٹی وی کے پروگرام کے میزبان ڈاکٹر نعمان کی شعیب اختر سے بدتمیزی پر برہمی کا اظہار کیا اور وزارت اطلاعات کو ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت بھی کردی۔

اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ قومی ہیروز کی تذلیل ناقابل برداشت ہے۔

دوسری جانب وزارت اطلاعات کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے جس کی سفارش پر میزبان ڈاکٹر نعمان کو آف ایئر کردیا گیا ہے۔

یادرہے کہ گزشتہ دنوں سرکاری ٹی وی چینل پر ایک پروگرام کے دوران میزبان ڈاکٹر نعمان نیاز نے شعیب اختر کے تجزیے کے دوران انہیں ٹوکتے ہوئے پروگرام سے چلے جانے کا کہا، شعیب اختر ان کی اس بات پر حیران ہوئے اور وضاحت مانگنے کی کوشش کی تو میزبان نے بریک لے لی۔

بریک کے بعد واپس آنے پر شعیب اختر نے میزبان سے کہا کہ آپ میرے بہت اچھے دوست ہیں آپ نے جو کچھ کہا آپ اس پر معافی مانگ لیں اور بات ختم کریں مگر میزبان نے اپنے کیے پر معافی مانگنے سے بھی انکار کردیا جس کے بعد شعیب اختر نے پروگرام سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کردیا تھا۔
 

Okara

Prime Minister (20k+ posts)
Oh Gayee Bhains Paani Main.
I hope Paindu will know the meaning of the above saying.
 

Back
Top