
سرکاری ملازمین کی تنخواہیں، وزارتوں کے اخراجات اور وزرا کی تعداد کم کرنےکی تجاویز سامنے آگئیں، قومی کفایت شعاری کمیٹی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد کمی اور وفاقی وزرا، وزرائے مملکت اور مشیروں کی تعداد 78 سےکم کرکے 30 کرنےکی تجویز کے حوالے سے آج اپنی سفارشات کو حتمی شکل دے گی۔
قومی کفایت شعاری کمیٹی کی سفارشات پر عمل درآمد کے لیے رپورٹ وزیراعظم کو بھیجی جائے گی،حکومت پاکستان نے آئی ایم ایف کو گیس مہنگی کرنے اور پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی ختم کرنے کے علاوہ پاکستانی روپے کی قدر کو مصنوعی طریقے سے روکنے اور بجلی کی قیمت مہنگی کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے چار روز قبل 15 رکنی قومی کفایت شعاری کمیٹی تشکیل دی تھی، نوٹی فکیشن کے مطابق ناصرکھوسہ اورعائشہ پاشا کو کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا،جس میں چاروں صوبائی چیف سیکرٹریز بھی شامل ہوں گے جبکہ قومی کفایت شعاری کمیٹی کے ٹی او آرز بھی جاری کردیے گئے ہیں۔
کمیٹی سرکاری اخراجات میں کمی، مالی نظم وضبط کی سفارشات کرے گی، جبکہ ٹی اوآرز کے مطابق سرکاری وسائل کی بچت کیلئے اقدامات تجویزکئے جائیں گے اور اسٹرکچرل اصلاحات کی سفارشات بھی مرتب کی جائیں گی
کامران خان نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ شہباز شریف ثابت کریں وہ ڈیفالٹ دروازے پر کھڑے ملک کے وزیر اعظم ہیں ان کی قائم کردہ کفایت شعاری کمیٹی نے وفاقی کابینہ 77 ارکان سے کم کر کے 30 وزارتوں کے اخراجات 15 فیصد کم وزیروں کے الاؤنسز 10 فیصد انٹیلیجنسس ایجینسیوں کے اخراجات میں کمی کی بھرپور تجاویز جمع کروا دیں ہیں
https://twitter.com/x/status/1618178111379746817
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/shehi1b1b11h.jpg