
ڈان لیکس کے موجد صحافی سرل المیڈا نے کچھ روز انتقال کرجانیوالے والے محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان سے متعلق ایک متنازعہ بیان دیا ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین پھٹ پڑے ہیں۔
ڈاکٹر عبدالقدیر خان جو گزشتہ ر وز انتقال کرگئے تھے، انکے انتقال پر سوشل میڈیا صارفین اور سیاستدان جہاں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کررہے ہیں، وہیں سرل المیڈا نے ڈاکٹر صاحب کے خلاف ہرزہ سرائی شروع کردی۔
سرل المیڈا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان براہ راست کرپشن میں ملوث تھے، انہوں نے مبینہ طور پر نیوکلیئر ٹیکنالوجی تیسری دنیا کے ممالک کو بلیک مارکیٹ میں فروخت کیا ہے، یہ ایک ایسی سکیم ہے جس کے ذریعے پاکستان کے نیوکلیئر پروگرام کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1447080248361766916
سرل المیڈا کے اس متنازعہ بیان پر سوشل میڈیا صارفین شدید غصے میں دکھائی دیتے ہیں، صارفین کا کہنا ہے محسن پاکستان کے انتقال کے بعد ایسے پراپیگنڈے سے ملک و قوم کا سر جھکانے کے مترادف ہے۔
مطیع اللہ جان نے کہا ہے کہ ایسےا نکشافات صرف کسی بہت ہی باوثوق اور گہری تحقیقات کے بعد ہی کیے جاسکتے ہیں، کیا آپ کے بیان کے پیچھے ایسی کوئی تحقیق ہے؟ ہوسکتا ہے کسی نے ڈاکٹر عبدالقدیر کو بدنام کرنے کی سازش رچائی ہو۔
https://twitter.com/x/status/1447211635660267526
صائمہ ارشد نے کہا ہےکہ نواز شریف کے ٹکڑوں پر پلنے والے صحافی ایسی باتوں کے علاوہ کچھ نہیں کرسکتے۔
https://twitter.com/x/status/1447150594469339145
صارفین نے شدید الفاظ میں سرل المیڈا کے بیان کی مذمت کی اور انہیں تنقید کا نشانہ بنایا اور انہیں ڈان لیکس کے بعد ڈاکٹر عبدالقدیر خان سے متعلق ایسے بیان پر خوب آڑے ہاتھوں لیا۔
https://twitter.com/x/status/1447105352378507268 https://twitter.com/x/status/1447101983240884226
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/drii1112131.jpg