
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ کی تنقید پر برہم ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق سلمان بٹ نے سرفراز احمد پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ جو کچھ کررہے ہیں اس سے ان کی اچھی امیج نہیں بن رہی۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر سرفراز احمد نے سلمان بٹ کا نام لیے بغیر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ "پاکستان کو آن ڈیوٹی بیچنے والے فکسرز جب دوسروں کو نیت پر بھاشن دیں گے تو پھر اللہ ہی حافظ ہے۔
https://twitter.com/x/status/1488835752050171905
واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ جنہیں میچ فکسنگ کے الزامات ثابت ہونے کے بعد پابندیوں کا سامنا کرنا پڑا تھا ، انہوں نے پی ایس ایل کے ساتویں سیز ن کے حوالے سے سرفراز احمد پر اپنے تبصرے کے دوران تنقید کی تھی۔
انہوں نے کہا تھا کہ سرفراز احمد بات نہیں کرتے بلکہ وہ چیختے ہیں، وہ ساتھی کھلاڑیوں سے مشورہ کرنے کے بجائے ان پر حکم چلاتے ہیں، سرفراز جو کچھ بھی کررہے ہیں اس سے ان کی اچھی امیج نہیں بن رہی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/9sarfrazbutt.jpg